ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت زہیر ؓبیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انصاف کرنے والے خدائے رحمٰن کے داہنے ہاتھ نور کے منبروں پر ہوں گے۔ اور اللہ کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں۔ یہ لوگ اپنے فیصلے اور اپنے اہل و عیال میں اور جس کے بھی وہ نگران بنائے جاتے ہیں عدل کرتے ہیں۔
(مسلم، کتاب الامارۃباب فضیلۃ الامام العادل وعقوبۃ)