امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ 11 تا 17؍اکتوبر 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…10؍اکتوبر بروز اتوار: حضور انور ایّدہ اللہ نے آج شام بعد نمازِ عصر چھ بجے کے قریب اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ طوبیٰ احمد بنت مکرم طارق احمد ملک صاحب کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم حارث احمد حفیظ صاحب ابن مکرم عبدالحفیظ شاہد صاحب، ایڈیشنل وکیل الاشاعت (ترسیل) کے ساتھ طَے پائی ہے۔
٭… 11؍اکتوبر بروز سوموار: حضورِ انور نے آج دوپہر 12بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ گوہر سُلطانہ صاحبہ اہلیہ مکرم فضل الرحمٰن خان صاحب مرحوم (سابق امیر جماعت احمدیہ راولپنڈی۔ حال یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 15؍مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭… 14؍اکتوبر بروز جمعرات: حضورِ انورنے آج دوپہر 12 بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم منور احمد صاحب (کارشلٹن۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 05؍ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭… 15؍اکتوبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد فاروقِ اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔
٭…16؍اکتوبر بروز ہفتہ: حضور انور ایّدہ اللہ نے آج ساڑھے گیارہ بجے اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ ثمین خالد (بنت مکرم خالد رشید صاحب۔ شہید) کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم زکی احمد صاحب (ابن مکرم فضل احمد ڈوگر صاحب) کے ساتھ طَے پائی ہے۔
٭…آج نمازِ ظہر سے قبل واقفین نو خدام (سینٹرل اور وسٹرن )کینیڈا کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔
٭…حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل تین نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔
٭…عزیزہ انیلہ محمود بھلی (واقفۂ نو)بنت مکرم اسد محمود بھلی صاحب (گلڈفورڈ۔یوکے) ہمراہ مکرم ارسلان احمد صاحب ابن مکرم مسعود احمد صاحب (والسال۔یوکے)
٭…عزیزہ خولہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم سعید احمد صاحب (آلڈرشاٹ۔ یوکے) ہمراہ مکرم سفیر احمد صاحب ابن مکرم ذوالفقار احمد صاحب (لندن۔یوکے)
٭…عزیزہ بارعہ مدحت رفیع الدین بنت مکرم محمد رفیع الدین صاحب (ریجنل امیر، واٹفورڈ۔ یوکے) ہمراہ مکرم محمد عاطف صاحب ابن مکرم محمد طارق سجاد صاحب
٭…17؍اکتوبر بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل واقفین نو اطفال (سینٹرل اور وسٹرن )کینیڈا کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا