خطبہ نکاح فرمودہ 14؍ اکتوبر 2017ء
سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ 14؍اکتوبر2017ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
اس وقت میں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ عدیلہ مریم (واقفۂ نو)کاہے جو عبد الوہاب صاحب (ربوہ)کی بیٹی ہے۔ یہ نکاح عزیزم مرزا دانیال احمد (مربی سلسلہ ربوہ) کے ساتھ ایک لاکھ پاکستانی روپے حق مہرپر طے پایا ہے،جو نصیر احمد شریف صاحب (معلم سلسلہ کوٹلی آزاد کشمیر) کے بیٹے ہیں۔ دونوں، لڑکی اور لڑکے کے وکیل یہاں موجود ہیں ۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ زکیہ پروین (واقفۂ نو)کاہےجو محمد مطیع اللہ شاہین صاحب مرحوم (ربوہ)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم مرزا سفیر احمد (مربی سلسلہ)ربوہ کے ساتھ ایک لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔لڑکی کے وکیل ڈاکٹرمحمد نصر اللہ چیمہ صاحب ہیں اور لڑکے کے وکیل مرزا رشید احمد صاحب ہیں۔
فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد حضور انور نے اگلے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:۔
اگلا نکاح عزیزہ آنسہ مبارک بنت مکرم مبارک احمد عالم صاحب(کوٹلی آزاد کشمیر)کا ہے۔ جو عزیزم حافظ منصف احمد علی (مربی سلسلہ ربوہ)کے ساتھ ایک لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایاہے۔یہ شفیق الرحمٰن اطہر صاحب مربی سلسلہ کے بیٹے ہیں۔ ان کے بھی دونوں طرف سے وکیل مقرر ہیں۔
حضور انورنے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح امۃالمقدر احمد (واقفۂ نو)کا ہے جو مسرور احمد صاحب (لندن)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم عبدالمنان سلام کے ساتھ تین ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے، جو عبد السلام صاحب کے بیٹے ہیں۔
فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ سیدہ انعم گردیزی (واقفۂ نو )کاہے جو اکرم گردیزی صاحب (جرمنی)کی بیٹی ہیں ۔یہ نکاح محمد اظفر خان فاروق ابن مکرم محمد عمر خان فاروق صاحب مرحوم(بیلجیم)کے ساتھ دس ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ افراء ناصر کا ہےجو ناصر احمد صاحب تنولی (امریکہ)کی بیٹی ہیں۔ ان کا نکاح عزیزم سعد ناصر کرامت ابن مکرم ناصر احمد کرامت صاحب (امریکہ)کے ساتھ پندرہ ہزار امریکی ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔
حضور انور نے اس آخری نکاح کے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھران تمام رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی اور نکاحوں کے فریقین کو شرف مصافحہ عطاء فرمایا ۔
(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)
٭…٭…٭