ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تم جب تک ایمان نہیں لاؤ گے جنت میں داخل نہیں ہو گے، اور تمہارا ایمان اس وقت تک کامل نہیں ہو سکتا جب تک کہ تم آپس میں محبت قائم نہ کرو۔ نیز آپؐ نے فرمایا:کیا میں تمہیں ایک ایسا طریقہ نہ بتاؤں جس سے آپس میں محبت پیدا ہو۔ (اور وہ ذریعہ یہ ہے کہ) تم آپس میں سلام کرنے میں پہل کرو۔
(صحیح مسلم۔ کتاب الایمان بَابُ بَيَانِ أَنَّہٗ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا الْمُؤْمِنُوْنَ)