پانی کے فوائد
یو ں تو خدا تعالیٰ کی بے شما ر نعمتیں ہیں جن سے انکا ر نہیں کیا جا سکتا،انہیں میں سے ایک پا نی بھی ہے۔
پانی کا زیادہ استعمال ا چھی صحت کے سا تھ یاد داشت تیز کر نے میں بھی مدد دیتا ہے۔ اس کا ز یا دہ ا ستعمال صرف جلد کی ترو تازگی اور شا دابی کا ضا من نہیں بلکہ اس سے ذ ہن بھی تیز ہو تا ہے۔ ما ہرین کا کہنا ہے کہ انسانی د ما غ کا 60فیصد حصہ پانی سے بنا ہوا ہے۔ اس لیے پا نی کا ز یا دہ استعمال ذہن کو توانا رکھنے میں بھی اہم کر دار ادا کر تا ہے۔
ز یا دہ پا نی پینے سے جسم میں نمکیا ت کی کمی نہیں ہو تی اور ذہنی کمزور یوں سے بھی نجا ت ملتی ہے۔
نہا ر منہ پا نی پینے کے بہت سے فوا ئد ہیں
وزن گھٹا نے میں مدد ملتی ہے۔
خو ن کے فا سد مواد کی صفا ئی میں مدد د یتا ہے۔
نہا ر منہ نیم گر م پا نی پینا بڑی آنت کی صفا ئی کر تا ہے۔
مدا فعتی نظا م کی بہتری میں اہم کر دار ادا کر تا ہے۔
پانی کا مناسب ا ستعمال گر دوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔
دل کے والو صحت مند رہتے ہیں۔
د ما غ کمزور نہیں ہو تا۔
ر یڑ ھ کی ہڈی مضبو ط ر ہتی ہے۔
٭…٭…٭