اطلاعات و اعلانات
اعلانِ نکاح
٭…ملک منظور احمد صاحب آف دار العلوم جنوبی بشیر تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ازراہِ شفقت مورخہ 4؍دسمبر2021ء بروز جمعة المبارک خاکسار کے منجھلے بیٹے عزیزم ملک مصور احمد مربی سلسلہ کے نکاح کا اعلان خاکسار کے بڑے بھائی مکرم ملک مسعود احمد صاحب کی صاحبزادی عزیزہ طیبہ مسعود کے ساتھ مسجد مبارک اسلام آباد ٹلفورڈ میں پڑھایا۔
مؤرخہ22؍دسمبر2021ء بروز ہفتہ شادی کی تقریب منعقد ہوئی جبکہ اگلے روز 23 دسمبر 2021ء کو تقریب ولیمہ منعقد ہوئی۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے لیے بابرکت فرمائے اور عزیزو عزیزہ اپنے پیارے آقا کے ارشادات کے مطابق ایک دوسرے کے حقوق کماحقہ ادا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے پیار اور رحم کے وارث بننے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ اس جوڑے کو ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے والااور خلافتِ احمدیہ کا حقیقی وفادار اور سچا مطیع بنائے۔ آمین
درخواستِ دعا
٭… ڈاکٹر عبد الحنان صاحب (ابن مکرم عبدالمنان صاحب مرحوم سابق امیر ضلع مظفرآباد، پاکستان) جماعت کوپن ہیگن، ڈنمارک تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے سر میں رسولی بن جانے کے سبب ریڈیو تھراپی جاری ہے۔33 میں سے 7 سیشنز ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل دو آپریشنز بھی ہوچکے ہیں۔ریڈیو تھراپی کے باعث بعض سائیڈ ایفیکٹس کا سامنا ہے۔
احباب جماعت سے دعا کی خصوصی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ جلد معجزانہ طور پر صحت کاملہ سے نوازے اور ہر قسم کے اثرات و پیچیدگیوں سے بچائے۔ آمین
نیز خاکسار الفضل انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کرتا ہے جس کے توسط سے احباب و عزیز اقارب کو خاکسار کے متعلق علم ہوا اور ان کی دعاؤں اور ہمدردانہ پیغامات سے حوصلہ بڑھتا رہا۔ جزاکم اللہ خیرا