اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

تقریب آمین

٭… عبدالنور صاحب مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے بھانجے عزیزم ارحم بابر ابن بابر احمد مقیم مجلس نیڈا،جرمنی نے محض خداتعالیٰ کے فضل وکرم سے سوا چھ سال کی عمر میں قرآن کریم ناظرہ کا اوّل دور مکمل کر لیاہے۔الحمدللہ علیٰ ذالک۔

بچے کو قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کروانےکی سعادت ان کی والدہ مکرمہ مدیحہ بابر صاحبہ کو حاصل ہوئی۔اس سلسلہ میں آن لائن تقریب آمین کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مقامات سے رشتہ دار و احباب نے شرکت کی۔مکرم وقار الحق صاحب مربی سلسلہ نے بچے سےقرآن کریم سنا نیز قرآن کریم پڑھنے کی اہمیت کے متعلق حاضرین کو آگاہ کیا جس کے بعد دعا کروائی گئی اور اس بابرکت تقریب کا اختتام ہوا۔

احباب جماعت سے عزیز کےلیے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بیٹے کو قرآن کریم ناظرہ کے بعد ترجمہ سے بھی سمجھ کر پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس کی پاکیزہ تعلیم پر عمل کرنے والا بنائے۔آمین

اعلانِ ولادت

٭…مبارکہ خالق صاحبہ بیلجیم سے تحریرکرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے میری چھوٹی بہن نادیہ خالق صاحبہ (واقفۂ نو) کو 15؍جنوری 2022ء کو پہلےبیٹے سے نوازا ہے ۔ الحمدللہ

نومولود مکرم اسلم احمد مرحوم دارالیمن ربوہ کا پوتا اور مکرم عبدالخالق صاحب مرحوم دارالعلوم جنوبی بشیر ربوہ کا نواسا ہے ۔

احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو نیک، صالح اور خادم دین بنائے۔ صحت و سلامتی والی دراز عمر عطا فرمائے اور خلافت احمدیہ کا اطاعت گزار اور والدین کے لیے قرۃ العین بنائے ۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button