نماز جنازہ حاضر و غائب

نمازِ جنازہ حاضر و غائب مورخہ 09؍ و 14؍ مارچ 2019ء

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ مورخہ 09؍مارچ 2019ءکو نماز ظہر سے قبل حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد فضل لندن کے باہر تشریف لا کرمکرمہ رفعت اختر صاحبہ اہلیہ مکرم نصیب احمد انور صاحب (کلیپہم۔یوکے)اور مکرمہ فضل خیر صاحبہ (آکسفورڈ۔ یوکے )کی نماز جنازہ حاضر اور کچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

1۔ مکرمہ رفعت اختر صاحبہ اہلیہ مکرم نصیب احمد انور صاحب (کلیپہم۔ یوکے)

7 مارچ 2019ء کو بعارضہ کینسر 45سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ نیک ، مخلص اور باوفاخاتون تھیں۔پسماندگان میں میاں کے علاوہ دو بیٹیاں اور چار بیٹے یادگار چھوڑے ہیں ۔آپ کے میاں طاہر ہاؤس (ڈیئر پارک) میں سیکورٹی کی خدمت انجام دے رہے ہیں ۔

-2 مکرمہ فضل خیر صاحبہ (آکسفورڈ۔یوکے )

8 مارچ 2019ء کو 95سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ کا تعلق گورداسپور سے تھا ۔بعدازاں تنزانیہ منتقل ہوگئیں اور پھر 1974ء سے یوکے میں مقیم تھیں۔ جوانی میں ہی بیوہ ہوگئی تھیں۔ اپنے پانچ بچوں کے علاوہ بہن بھائیوں کی بھی پرورش کی۔ آپ کو حج بیت اللہ کی سعادت بھی ملی ۔ مرحومہ ایک نیک ہمدرد اورملنسار خاتون تھیں ۔پسماندگان میں تین بیٹے اور کثیر تعداد میں پوتے اور پڑپوتے یادگار چھوڑے ہیں۔ آپ مکرم محمد ناصر خان صاحب (نائب امیر و افسر جلسہ سالانہ یوکے ) کی پھوپھی تھیں۔

نماز جنازہ غائب

-1 مکرمہ امۃ الباسط صاحبہ اہلیہ مکرم محمد اشرف صاحب (دارالرحمت وسطی ربوہ )

9 جنوری 2019ء کو 53سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ طاہر پرائمری سکول ربوہ میں ٹیچر تھیں ۔ لجنہ اماء اللہ میں بطور سیکرٹری وقف جدید خدمت کی توفیق پائی ۔اچھے اوصاف کی مالک ،غرباء کی مدد کرنے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔

-2مکر م منور احمد تنویر صاحب ابن مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب مرحوم ( دارالصدر شرقی طاہر ۔ربوہ)

11؍جولائی 2018ء کو 61 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحوم شریف النفس ، ہنس مکھ اور ملنسار انسان تھے ۔ خدمت کا بےحد شوق تھا۔خدام الاحمدیہ اور انصاراللہ میں خدمت کی توفیق پائی۔وفات سے قبل بحیثیت قائد عمومی مجلس انصار اللہ پاکستان خدمت بجالارہے تھے ۔

-3 مکرم چوہدری سعید احمد کاہلوں صاحب ابن مکرم چوہدری خورشید احمد کاہلوں صاحب (فیکٹری ایریا ۔حلقہ سلام ۔ربوہ)

30ستمبر 2018ء کو 70سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحوم نظام جماعت کے ساتھ تعاون کرنے والے ، چندوں میں باقاعدہ ایک نیک اور مخلص انسان تھے ۔

……………

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ مورخہ 14؍مارچ 2019ءکو نماز ظہر سے قبل حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد فضل لندن کے باہر تشریف لا کر مکر مہ امۃ الغفور رفیق صاحبہ اہلیہ مکرم ایم آر رفیق صاحب(سری لنکا۔حال سٹیونج۔ یوکے)کی نماز جنازہ حاضر اور کچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

مکر مہ امۃ الغفور رفیق صاحبہ اہلیہ مکرم ایم آر رفیق صاحب(سری لنکا۔حال سٹیونج۔ یوکے)

آپ سری لنکا سے اپنی بیٹی اورداماد مکرم ناصر ذوالفقار صاحب کے پاس انگلستان آئی ہوئی تھیں کہ اچانک برین ہیمبرج ہونے پر 8 مارچ 2019ء کو بقضائے الٰہی 60 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ پیدائشی احمدی تھیں ۔ سری لنکا میں لجنہ کی سیکرٹری مال کے علاوہ صدر لجنہ نیگو مبو کے طور پر خدمت کی توفیق پائی ۔ نیشنل میگزین کی اشاعت اور جوبلی ہال کی تعمیر کے لئے مالی اعانت کی بھی توفیق پائی ۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں میاں کے علاوہ تین بیٹیاں اور ایک بیٹا یاد گار چھوڑے ہیں۔ آپ مکرم محمد جاوید رحیم صاحب مبلغ سلسلہ سری لنکا کی چچی تھیں۔

نماز جنازہ غائب

-1 مکرم شفیق ایاز رانا صاحب (یوایس اے )

11 نومبر 2018ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ ایک نیک دل ،غریب پرور اور ہمدردانسان تھے ۔عشق رسول ، خلافت سے عقیدت، غیرت دینی اور جنون کی حد تک تبلیغ کا شوق آپ کی نمایاں خصوصیات تھیں۔ زیر تبلیغ دوستوں کو جماعتی کتب بھی خرید کر دیا کرتے تھے ۔اپنے بچوں کو بھی جماعتی کتب اور لٹریچر کا مطالعہ کرنے کی تلقین کرتے تھے ۔ امریکہ آنے سے قبل سمبڑیال میں آپ کو مختلف حیثیتوں میں جماعتی خدمت کا موقعہ ملتا رہا۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں دوبیٹیاں اور تین بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔ آپ کی ایک بیٹی مکرمہ فرخ چوہدری صاحبہ مقامی مجلس میں نائب صدر لجنہ کے طورپر خدمت کی توفیق پارہی ہیں۔

-2 مکرم ریاض احمد ارشد صاحب (صدر جماعت کوٹلی افغاناں۔ ضلع منڈی بہاؤالدین )

2 مارچ 2019ء کو 89سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ غریبوں کے بڑے ہمدرد تھے او ر ہمیشہ فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے تھے ۔ اپنے گاؤں اور ساتھ والے گاؤں میں آپ نے بجلی کی تنصیب کروائی۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے سکول منظور کروائے ۔نابینا افراد کی مفت تعلیم کے لیے ادارہ قائم کیا ۔ لوگوں کی سفری سہولیات کے لیے ایک مقامی بس سروس کا اجراء کروایا۔علاقے میں ٹیوب ویلز لگوائے ۔ ان خدمتوں کی وجہ سے سارے علاقے میں آپ کی بہت عزت تھی ۔ آپ اپنے علاقہ میں احمدیت کی ترقی کے لئے کوشاں رہتے تھے ۔ آپ کو لمبا عرصہ مقامی جماعت کے صدر کے طورپر خدمت کی توفیق ملی ۔ احمدیت اور خلافت کے لئے غیرت رکھنے والے، ایک مخلص، فدائی اور باوفا انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے یادگار چھوڑے ہیں ۔آپ مکرم چوہدری ناز احمد ناصر صاحب (وکالت تبشیر لندن) کے ماموں اور مکرم چوہدری نصیر احمد صاحب (سیکرٹری مجلس کارپرداز ربوہ )کی والدہ کے ماموں تھے ۔

-3مکرم خالد ورک صاحب (اسلام آباد)

2 مارچ 2019ء کو مختصر علالت کے بعد بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ اسلام آباد جماعت کے ابتدائی ممبران میں سے تھے ۔ مختلف امارتوں کے ادوار میں سیکرٹری ضیافت ، سیکرٹری جائیداد اور سیکرٹری وصایا کے علاوہ 35سال صدر حلقہ کی حیثیت سے بھی خدمت کی توفیق پائی ۔ طاہرہومیو ڈسپنسری میں ہر اتوار کو مریضوں کو دیکھنے اور دوائی دینے کا موقعہ ملتا رہا۔بطور آرکیٹیکٹ قصر خلافت ربوہ کی تعمیر میں بھی خدمت کی توفیق پائی۔مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے ۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اورانہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

…………………………

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button