متفرق

کشمش کے فوائد

کشمش غذائیت سے بھر پو رہو تی ہے۔ سینے اور خون کو صا ف کرتی ہے۔ دما غ میں تازگی پیدا کرتی ہے۔ پابندی کے ساتھ کشمش کھانے سے انسانی جسم میں دورانِ خون کا نظام بہتر ہوتا ہے۔ یہ جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرتی ہے۔ قبض کشا ہے اور دل کو طا قت دیتی ہے۔

دل کی کمزوری دور کرنے کے لیے 10گرام کشمش کو رات کے وقت گلاب کے عرق میں بھگو کررکھ دیں۔ صبح کشمش کھا کر بچے ہو ئے عرق کو نتھار کر پی لیں۔ کشمش دانتوں اور مسوڑوں کی صحت کے لیے بھی بہت فا ئدہ مند ہے۔ اسے کھانے سے مسوڑوں کے امراض کا خا تمہ ہو جا تا ہے اور دانتوں کو کیڑا نہیں لگتا۔ کالی کشمش کو پابندی کے ساتھ کھانا قبل از وقت سفید بالوں کے نمودار ہونے کو روکتا ہے۔ یہ وٹامن C اور فولاد سے بھرپور ہونے کے سبب معدنیات کے جذب ہونے میں مدد گار ہوتا ہے۔ لہٰذا خوبصورت اور چمک دار بالوں کے حصول کے لیے کشمش مددگار ثابت ہوتی ہے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button