رمضان میں روزے رکھنے اورتلاوتِ قرآن کریم کرنے کی فضیلت

رمضان کریم مسلمانوں کی روحانی اور جسمانی صحت کے لیے ایک بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے دوران روزے رکھنے، عبادات بجا لانے،تلاوتِ قرآنِ کریم کرنے وغیرہ کی خاص اہمیت ہے۔ رمضان میں روزے رکھنے اور کثرت سے تلاوتِ قرآنِ کریم کی برکت بیان کرتے ہوئے مخبرِ صادق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرٍ رضی اللّٰہُ عنہما: أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیه وآله وسلم قَالَ: اَلصِّیَامُ وَالْقُرْآنُ یَشْفَعَانِ لِلْعَبْدِ یَوْمَ الْقِیَامَةِ، یَقُوْلُ الصِّیَامُ: أَيْ رَبِّ، مَنَعْتُهُ الطَّعَامَ وَالشَّهَوَاتِ بِالنَّهَارِ فَشَفِّعْنِي فِیْهِ، وَیَقُوْلُ الْقُرْآنُ: مَنَعْتُهُ النَّوْمَ بِاللَّیْلِ فَشَفِّعْنِي فِیْهِ. قَالَ: فَیُشَفَّعَانِ.رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَالْحَاکِمُ، وَقَالَ: صَحِیْحٌ عَلَی شَرْطِ مُسْلِمٍ.(مسند احمد بن حنبل)

حضرت عبد اﷲ بن عمر رضی اﷲعنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: روزہ اور قرآن بندے کے لیے قیامت کے دن شفاعت کریں گے۔ روزہ کہے گا: اے میرے رب! میں نے اسے کھانے پینے اور خواہشِ نفس سے روکے رکھا لہٰذا اس کے لیے میری شفاعت قبول فرما اورقرآن کہے گا: اے میرے رب! میں نے اسے رات کے وقت نیند سے روکے رکھا (یعنی رات کی عبادت کے دوران مجھے پڑھتا یا سنتا رہا) لہٰذا اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرما۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دونوں کی شفاعت قبول کر لی جائے گی۔

اللہ کرے کہ اس رمضان ہم روزے رکھنے اور قرآنِ کریم کی تلاوت کا حق ادا کرنے والے ہوں۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button