ارشادِ نبوی
ارشاد نبوی ﷺ
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: کسی مسلمان کو کوئی مصیبت، کوئی دُکھ، کوئی رنج و غم، کوئی تکلیف اور پریشانی نہیں پہنچتی یہاں تک کہ ایک کانٹا بھی نہیں چبھتا مگر اللہ تعالیٰ اس کی اس تکلیف کو اس کے گناہوں کا کفارہ بنادیتا ہے۔
(مسلم کتاب البروالصلۃ باب ثواب المومن فیما یصیبہ من مرض اوحزن)