متفرق

لوکی کا رائتہ

اجزاء

لوکی ایک عدد اندازاً 500گرام سے ایک کلو تک

دہی۔ ایک کلو

ایک عدد چھوٹا پیاز۔ باریک کٹا ہوا

ٹماٹر دو عدد باریک کٹے ہوئے

ہری مرچیں۔ تین سے چار عدد باریک کٹی ہوئیں

ہرا دھنیا پودینہ حسب منشاء

نمک، کالی مرچ حسب ذائقہ

…………………………

بنانے کا طریقہ

لوکی کو دھوکرکدوکش کر لیں اور پھر خالی نمک ڈال کرایک منٹ ابال لیں۔ جب نرم ہو جائے تو چھان لیں۔

دہی میں تمام کٹی ہوئی چیزیں اور نمک کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب ابلی ہوئی لوکی ٹھنڈے پانی میں ٹھنڈی کرلیں اور اچھی طرح نچوڑ کر اس میں ڈال لیں۔ مزیدار لوکی کا رائتہ تیار ہے۔ سبزی یا چاولوں کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔یہ تاثیر میں ٹھنڈا اور گرمیوں میں بہت اچھا لگتا ہے۔

(مرسلہ :درثمین احمد۔ جرمنی)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button