متفرق

لب شیریں

(شکیلہ رانجھا۔ جرمنی)

اجزاء

فریش کریم ایک کپ

کنڈینس ملک ایک ٹِن

دودھ ایک لیٹر

رنگین سویاں تین چمچ

کسٹرڈ پائوڈر تین چمچ

مکس فروٹ ایک ٹِن یا فریش فروٹ ایک کپ

جیلی ایک پیکٹ

( پہلے بنا کر فریج میں رکھ دیں )

نوٹ: کنڈینس ملک کے علاوہ اگر چینی استعمال کرنا چاہیں تو حسب ذائقہ شامل کر لیں۔

ترکیب

فریش کریم، کنڈینس ملک اور فروٹ کو مکس کر کے فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ اب ایک دیگچی میں دودھ کو ابالنے کے لیے رکھ دیں۔ جب دودھ ابل جائے تو اس میں سویاں شامل کر دیں۔ اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے پکنے دیں۔ ایک پیالی پانی کے اندر کسٹرڈ مکس کرلیں اور یہ آمیزہ دودھ میں شامل کرلیں۔ گاڑھا ہونے پر چولہے سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں فریش کریم کا مکسچر اور جیلی ٹکڑوں کی صورت میں کاٹ کر شامل کرلیں۔ آخر میں فروٹ، جیلی اور خشک میوہ جات سے سجاوٹ کر لیں۔ مزید ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ عید کے لیے مزیدار میٹھا تیار ہے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button