ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت ابوبکرؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا: کیا مَیں تمہیں سب سے بڑے گناہ نہ بتاؤں۔ ہم نے عرض کیا جی حضور! ضرور بتائیں۔ آپؐ نے فرمایا، اللہ کا شریک ٹھہرانا(سب سے بڑے گناہوں میں سے ایک گناہ ہے)، والدین کی نافرمانی کرنا، آپؐ تکیے کا سہارا لیے بیٹھے ہوئے تھے، آپؐ اُٹھ بیٹھے اور فرمایا دیکھو!تیسرا بڑا گناہ جھوٹ بولنا اور جھوٹی گواہی دینا ہے۔ آپؐ نے اس بات کو اتنی دفعہ دہرایا کہ ہم نے چاہا کہ کاش حضورؐ خاموش ہو جائیں۔
(بخاری کتاب الادب باب عقوق الوالدین مِنَ الکبائر)