پاکستان، الجزائر اور افغانستان میں بسنے والے احمدیوں کے لیے دعاؤں کی تازہ تحریک
(اسلام آباد، 3؍ جون 2022ء) امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج خطبۂ جمعہ کے دوران مخالفانہ حالات کے باعث پاکستان، الجزائر اور افغانستان میں بسنے والے احمدیوں کے لیے دعا کی تحریک فرمائی۔ حضورِ انور نے فرمایا:
اِس وقت میں پاکستان کے لیے دعا کے لیے بھی کہنا چاہتا ہوں، احمدیوں کے لیے خاص طور پر دعا کریں۔ پاکستان کے حالات عمومی طور جو بگڑ رہے ہیں وہ تو ہیں، ایسے حالات میں پھر ان کی توجہ احمدیوں کی طرف بھی ہوجاتی ہے، مخالفت بڑھ رہی ہے، انہوں نے پرانی قبریں اکھیڑنے سے بھی گریز نہیں کیا۔ انتہائی بدطینت قسم کے لوگ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی پکڑ کرے۔
اسی طرح الجزائر کے احمدیوں کے لیے بھی دعا کریں وہ بھی آج کل مشکلات میں گرفتار ہیں۔ افغانستان کے احمدیوں کے لیے بھی دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ سب پر اپنا فضل نازل فرمائے۔
٭…٭…٭