جماعتِ احمدیہ ارجنٹینا کی انٹرنیشنل بُک فیئر2022ء میں شرکت
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعتِ احمدیہ ارجنٹینا کو امسال بین الاقوامی کتاب میلے میں ایک بار پھر سٹال لگانے کی توفیق ملی جو کہ گزشتہ ماہ دار الحکومت Buenos Aires میں منعقد ہوا۔ یہ Book Fair ارجنٹینا کی سب سے اہم cultural تقریب ہے جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہر سال شرکت کرتے ہیں۔
جماعت احمدیہ کو اپنے سٹال میں قرآن کریم کے دیگر زبانوں میں تراجم کے علاوہ سپینش زبان میں مختلف اسلامی لٹریچر پیش کرنے کا موقع ملا جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے کئی ہزار ائرین تک اسلام احمدیت اور حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام کی آمد کا پیغام پہنچا۔
نیز “اسلام میں عورت کا مقام” اور ’’اسلام ۔ ایک پرامن مذہب‘‘ کے عناوین پر دو کانفرنسز بھی منعقد کرنے کا موقع ملا جس میں شاملین نے بڑے شوق سے شرکت کی۔ بُک فیئر جماعت کی تبلیغ کا ایک اہم اور نہایت مؤثر ذریعہ ہے اور ہمارے موجودہ احبابِ جماعت میں سے کثیر تعداد کا جماعت سے ابتدائی تعارف اسی میلے کے دوران ہوا۔ اسی طرح اس میلے کے ذریعہ کئی صحافی اور سیاستدانوں سے روابط قائم ہوئے۔ اس سال بھی 100سے زائد افرادنے جماعت سے مستقل رابطہ میں رہنے اور اسلام احمدیت کے بارہ میں مزید معلومات حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ سعید روحوں کی راہنمائی فرمائے اور حق کو قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین