جماعت احمدیہ گنی بساؤ میں جلسہ جات یوم خلافت
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گنی بساؤ کو ملک بھر میں جلسہ جات یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ
جماعت احمدیہ گنی بساؤ میں یوم خلافت کے جلسہ جات کا آغاز 27؍مئی سے کیا گیا۔ بعدازاں ملک بھر کی جماعتوں میں مختلف تاریخوں میں جلسہ یوم خلافت منعقد کیے گئے جن میں احباب جماعت نے بھرپور رنگ میں شموليت اختیار کی۔ جلسہ جات کی تیاری کا آغاز دو ہفتے پہلے سے شروع ہو گیا تھا، جس میں مختلف مظامین پر تقاریر اور نظموں کی تیاری اور اطلاعات کا سلسلہ جاری ہوا۔
جلسہ جات یوم خلافت کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور ترجمہ سے ہو اجس کے بعد نظم پیش کی گئی۔
یوم خلافت کے حوالہ سے مندرجہ عناوین پر تقاریر کی گئیں۔
1۔ برکات خلافت
2۔ نظام خلافت
3۔ خلافت احمدیہ اور ہماری ذمہ داریاں
تقاریر میں قرآن و حدیث کی روشنی میں احباب جماعت کو نظام خلافت کی اہمیت و ضرورت اور خلافت کی اطاعت کی برکات کے متعلق بتایا گیا۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں قدرت ثانیہ کی برکات کو بھی بیان کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملک بھر کی 71 جماعتوں میں یوم خلافت منایا گیا اور ان جلسہ جات میں شاملین کی تعداد 8623 رہی۔ الحمد للہ
اسی طرح دوران ماہ ريڈیو پر بھی یوم خلافت کے حوالہ سے مختلف ریجنز میں 8 پروگرامز نشر کیے گئے جن کے ذریعہ احمدیت کا پیغام ملک کے دوردراز علاقوں تک پہنچا۔ الحمد للہ
اللہ تعالیٰ تمام شاملین کو اخلاص و تقویٰ میں ترقیات عطا فرمائے اور نظام خلافت کے ساتھ ہمیشہ وفا کا تعلق قائم کرنے والا بنائے۔ آمین