ارشادِ نبوی
جس نے عاجزی اختیار کی اسے علیّین میں جگہ ملے گی
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ کی خاطر ایک درجہ تواضع اختیار کی اللہ تعالیٰ اس کا ایک درجہ رفع کرے گا یعنی اس کو ایک درجہ بلند کرے گا۔ جس نے عاجزی اختیار کی اللہ تعالیٰ اس کو بلند کرے گا یہاں تک کہ اسے علیّین میں جگہ دے گا۔اور جس نے اللہ کے مقابل پر ایک درجہ تکبّراختیار کیا تو اللہ تعالیٰ اس کو ایک درجہ نیچے گرا دے گا یہاں تک کہ اسے اَسْفَلُ السَّافِلِیْن میں داخل کر دے گا۔
(مسند احمد بن حنبل باقی مسند المکثرین من الصحابۃ)