حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات
مورخہ 18تا 31؍جولائی 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…22؍جولائی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں حضرت ابوبکر صديقؓ کے دَور خلافت ميں مختلف جنگي مہمات ميں مسلمانوں کے لشکروں کي فتوحات کا تفصيلي تذکرہ فرمایا۔
٭…23؍جولائی بروز ہفتہ: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم عبد الباسط بھٹی صاحب (اسلام آباد، یوکے) ابن مکرم عبد العزیز بھٹی صاحب کی نمازِ جنازہ حاضر اور 08 مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی:
٭…عزیزہ ساخرہ لقمان بنت مکرم لقمان احمد کشورصاحب (انچارج وقفِ نو مرکزیہ لندن) ہمراہ مکرم فاران احمد باجوہ صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم عامر رضا باجوہ صاحب (جرمنی)
٭…عزیزہ ماہ نور احمد بنت مکرم منصور احمد صاحب (کرائیڈن۔ یوکے) ہمراہ مکرم منیب احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم مبارک احمد صاحب (لندن۔ یوکے)
٭…عزیزہ مصباح بشارت (واقفۂ نو) بنت مکرم بشارت احمد صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم عبدالفاطر چودھری صاحب ابن مکرم عبدالجبار چودھری صاحب(لندن۔ یوکے)
٭…عزیزہ طوبیٰ ندیم بنت مکرم ندیم عالم صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم شہروز محمود صاحب ابن مکرم فضل محمود ثاقب صاحب (کرائیڈن۔ یوکے)
٭…عزیزہ ماہا خان بنت مکرم حبیب اللہ خان صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم اسماعیل احمد صاحب ابن مکرم ناصر احمد صاحب (امریکہ)
٭…29؍جولائی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں حضرت ابوبکر صديقؓ کے دَور خلافت ميں مختلف جنگي مہمات ميں مسلمانوں کے لشکروں کي فتوحات کا تفصيلي تذکرہ فرمایا۔ نیز جلسہ سالانہ برطانیہ کے انعقاد کے حوالے سے دعاؤں کی تحریک فرمائی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا