یورپ (رپورٹس)

جرمنی سے 25 احباب جماعت پر مشتمل سائکلنگ گروپ کی حدیقۃ المہدی آمد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ جرمنی کے 25 احباب جماعت سائکل پر 600 کے قریب کلومیٹر کا سفر طے کرکے جلسہ سالانہ یوکے میں شامل ہونے کے لیے بخیر و عافیت حدیقۃ المہدی پہنچ گئے۔

مورخہ 31؍جولائی بروز اتوار کی شام کو یہ گروپ جرمنی کے شہر Aachen کی مسجد منصور میں جمع ہوا۔ اس سے قبل 5 ممبران قافلہ مکرم عبد اللہ واگس ہاوزر صاحب امیر جماعت احمدیہ جرمنی کی قیادت میں ناصر باغ، Gross Gerau، جرمنی سے مسجد طاہر، Koblenz سے ہوتے ہوئے 260km کا سفر طے کرکے مسجد منصور، Aachen پہنچ گئے تھے۔ یہاں پر پھر مکمل گروپ نے رات قیام کیا۔

مسجد طاہر، Koblenzجرمنی
مسجد منصور، Aachen

یکم اگست کی صبح مسجد منصور میں کچھ مقامی سایست دان اور میڈیا کے لوگوں کو بلایا گیا تھا۔ تاکہ اس سائکل ٹور کے ذریعہ تبلیغ اسلام بھی ہوسکے۔ کچھ وقت ان مہمانان کے ساتھ گزارنے کے بعد 25 سائکلسٹ پر مشتمل قافلہ یہاں سے روانہ ہوا اور بیلجیم کے شہر Brussels کا رُخ کیا۔ یہ سفر تقریباً 150km کا تھا۔

Brussels

اس رات قافلہ کا قیام Brussels میں ہی تھا۔ رات آرام کرنے کے بعد 02؍اگست کی صبح سائکلنگ گروپ نے فرانس کا رخ کیا۔ رات دیر سے قافلہ فرانس کے ferry port پر پہنچا۔ یہاں سے یوکے کی Ferry لی گئی۔ یوکے پہچنے کے بعد شہرFolkstone میں، جو سمندر کے کنارے واقع ہے، رات قیام کرنے کا انتظام کیا گیا تھا۔

اگلی صبح یعنی 03؍اگست کو قافلہ پھر روانہ ہوگیا ۔ اس روز 120 کلومیٹر سائکلنگ کر نے کے بعد قافلہ شام کو مسجد نور، Crawley پہنچا۔ مسجد نور میں رات قیام کے بعد 04؍اگست کو قافلہ منزل مقصود یعنی حدیقۃ المہدی کی طرف روانہ ہوا۔ راستے میں کچھ دیر بیت الفتوح، مورڈن میں بھی قیام کیا۔ یہاں پر قافلہ کا استقبال کیا گیا اور دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا۔ نماز ظہر و عصر ادا کرنے کے بعد سفر جاری کیا گیا اور برطانیہ وقت کے مطابق شام سوا آٹھ بجے کے قریب یہ قافلہ بخیر و عافیت حدیقۃ المہدی پہنچ گیا۔ اس کے کچھ عرصہ بعد ہی ممبران قابفلہ کو حضور انور کی اقتدا میں نماز مغرب و عشاء ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ الحمد للہ علیٰ ذالک۔

Folkstone

اس گروپ میں 10 مربیان سلسلہ بھی شامل تھے۔ سفر کے دوران قافلہ ممبران کو نمازیں باجماعت ادا کرنے کی توفیق ملتی رہی۔ الحمد للہ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button