مجلس انصار اللہ وانڈس ورتھ ٹاؤن، لندن کی سرگرمیاں
گھروں کے دورہ جات
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصار اللہ وانڈس ورتھ ٹاؤن کو رمضان المبارک کے دوران 47 انصار بھائیوں کے گھروں کے دورہ جات کرنے اور انہیں پھلوں کی ٹوکریاں دینے کی توفیق ملی۔ ان دورہ جات سے ایک تو انصار بھائیوں سے ملنے کا موقع ملا۔ نیز جو انصار جماعتی پروگراموں میں زیادہ فعال نہیں تھے ان کو فعال ہونے کی تلقین کی گئی۔ اس کاوش کو خاص طور پر بزرگ انصار نے بہت سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔ یہ دورہ جات چار انصار اللہ مکرم سردار نصیر احمد صاحب، مکرم احسن شکور صاحب، مکرم طاہر محمود لنگاء صاحب اور خاکسار کو کرنے کی توفیق ملی۔
تربیتی فورم
مجلس انصار اللہ وانڈس ورتھ ٹاؤن نے 7؍مئی 2022ء کو St Anne’s Church میں تربیت فورم کا اہتمام کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم طاہر محمود صاحب نے کی۔ جس کے بعد منظوم کلام محمد اسحاق عجز صاحب نے پیش کیا۔ اس کے بعد قصیدہ عبد الرحمٰن صاحب نے پڑھا۔
اجلاس کی پہلی تقریر مکرم سردار نصیر احمد صاحب نے کی جس کے بعد خاکسار نے تمام انصار اللہ کا شکریہ ادا کیا اور چند گزارشات پیش کیں۔ بعد ازاں تقریب کے مہمان خصوصی مولانا داؤد احمد عابد صاحب مربی سلسلہ نے تقریر کی۔ بعد ازیں سوال و جواب کی نشست منعقد ہوئی۔ جس میں تمام احباب جماعت نے شرکت کی۔ آخر پر مہمان خصوصی صاحب نے دعا کروا کر اس تقریب کا اختتام کیا۔ اس کے بعد تمام مرد و زن کو کھانا پیش کیا گیا جس کے بعد نماز مغرب اور عشاء با جماعت ادا کی گئیں۔
جماعتی سٹال
مجلس انصار اللہ وانڈس ورتھ ٹاؤن کو 21؍مئی کو بانس گاؤں میں سٹال لگا نے کا موقع ملا جس میں مکرم منظور الحق شمس صاحب، خاکسار اور دو بچوں عزیزم ہود احمد اور عزیزہ عائزہ شکور نے شرکت کی۔ ہفتہ کے روز قریبی گاؤں میں ایک مارکیٹ لگتی ہے جس میں کافی لوگ شامل ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس مارکیٹ کے باہرسٹال لگانے کی توفیق ملی۔ اور 180 لیفلیٹس تقسیم کیے گئے۔ نیز لوگوں کو جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا گیا۔ بچوں نے بڑی خوشی سے اس پروگرام میں شرکت کی۔
اللہ تعالیٰ ہمیں زیادہ سے زیادہ دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ: نفیس احمد کاہلوں۔ زعیم انصاراللہ وانڈس ورتھ ٹاؤن، لندن)