لجنہ اماء اللہ شمالی مقدونیہ کا خصوصی پروگرام
مکرمہ Elizabeta Aliti صاحبہ صدر لجنہ اماء اللہ شمالی مقدونیہ تحریر کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لجنہ اماءللہ Pechevo جماعت شمالی مقدونیہ کو مورخہ 31؍جولائی 2022ء بروز اتوار بیت الاحد مشن ہاؤس میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔ پروگرام کی صدارت خاکسار (صدر لجنہ اماء اللہ) کو کرنے کی توفیق ملی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مقامی زبان میں نظم پیش کی گئی۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد لجنہ اماء اللہ کو عورتوں کے حقوق کے متعلق آگاہی دلانا نیز حجاب کی اہمیت کی طرف توجہ دلانا تھا۔ اس مقصد کے لیے ایک پریزنٹیشن تیار کی گئی تھی جو اس اجلاس میں لجنہ اماء اللہ کے سامنے پیش کی گئی۔ بعد ازاں جرمنی سے مکرمہ Sibela Haliti صاحبہ نے آن لائن تقریر کی۔
اس اجلاس میں مجموعی حاضری 24تھی جن میں سے 11لجنہ اماء اللہ اور 13 ناصرات تھیں۔ چند غیرمسلمان خواتین نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے بعد کھانے کا انتظام تھا۔ الحمد للہ