پیس کانفرنس

ہندوستان کے صوبہ اڈیشہ کے دارالحکومت بھوبنیشور میں پِیس سمپوزیم کا انعقاد

(رپورٹ: شعبہ پریس اینڈ میڈیا بھارت)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے 23؍ستمبر 2018ء کو ہندوستان کے صوبہ اڈیشہ کے شہر بھوبنیشور کے ساوستی ہوٹل کے ہال میں جماعت احمدیہ کی طرف سے پیس سمپوزیم بعنوان Justice in an Unjust World کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

یہ پیس سمپوزیم مکرم امیر صاحب جماعت احمدیہ ضلع نیاگڑھ و خوردہ صوبہ اڈیشہ کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔ مہمانان خصوصی کے طور پر شری نیر نجن رتھ صاحب چیف ایڈیٹر اخبار سماج، پروفیسر پربھن کمارپٹنائک نیشنل انسٹیٹیوٹ آف لاء، شری منوج کمار مہاپترا ایڈیٹر اخبار نتی دن، شری سنتوش سنگھ سالوجاسابق ایم ایل اے نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغازتلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعدجماعت احمدیہ کا تعارف اور پیس سمپوزیم کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے مہمانان کرام کا خیر مقدم کیا گیا۔ اس کے بعد مختلف مہمانان کرام نے مرکزی موضوع سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شاملین کو خصوصی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جس میں York University میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطاب کے متخب حصے بھی شامل تھے۔

اس پروگرام میں تقریبًا 200؍افراد نے شرکت کی جن میں علاقہ کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنےوالے معززین،یونیورسٹی و کالج کے وائس چانسلر، پروفیسر، لیکچرار، سکالر، ڈاکٹر، سرکاری افسران، سیاسی لیڈرران، وکلا، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان وغیرہ بھی شامل تھے۔

اس پیس سمپوزیم کے موقع پر خصوصی بُک سٹال بھی لگایا گیا جس کے ذریعہ 200لیف لیٹس، World Crisis and the Pathway to Peace کے 60 نسخے اور کتاب’’ نبیوں کا سردار ‘‘ 70 نسخے مہمانان کرام کو تحفۃً دی گئیں۔ اس پیس سمپوزیم کی خبریں صوبہ اڈیشہ کے 10صوبائی اخبارات میں شائع ہوئیں۔ شامل ہونے والے افراد نے جماعت کے ساتھ اپنے نیک تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے قیام امن کی کاوشوں کو سراہا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button