ارشادِ نبوی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہمان نوازی
حضرت مقداد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مَیں اور میرے دو ساتھی بھوک اور فاقوں سے ایسے بدحال ہوئے کہ سماعت اور بصارت بھی متأثر ہوگئی ۔ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ذکر کیا توآ پ ؐ نے کما ل کشادہ دلی سے اپنا مہمان بنالیا ۔ گھر لے گئے اور فرمایا یہ تین بکریاں ہیں ان کا دودھ پیئو۔
(صحیح مسلم کتاب الاشربہ باب اکرام الضیف)