ارشادِ نبوی
روزہ ڈھال ہے
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
’’روزہ ڈھال ہے ۔پس تم میں سے جب کسی کا روزہ ہو تو نہ و ہ بیہودہ باتیں کرے ، نہ شور و شر کرے ۔ اگر کوئی اسے گالی دے یااس سے لڑے جھگڑے تو وہ جواب میں کہے کہ مَیں روزہ سے ہوں‘‘۔
(بخاری کتاب الصوم)