متفرق مضامین
ایک عورت نے کس طرح ترقی کی
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عورتوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا :۔
میں تمہیں ایک عورت کا واقعہ سُنا تا ہوں کہ جسے صرف معمولی لکھنا پڑھنا آتا تھا۔ اس کے لکھنے کے متعلق مجھے اس وقت صحیح علم نہیں ہے لیکن یہ بات ضرور تھی کہ اُسےپڑھنا آتا تھا ۔اُس نے قرآن کو قرآن کرکے پڑھا، جنّت کی طمع اور دوزخ کےخوف سے نہیں، عادت اور دکھاوے کے طور پر نہیں بلکہ خدا کی کتاب سمجھ کر اور یہ سمجھ کر کہ اس کے اندر دنیا کے تمام علوم ہیں اسے پڑھا۔اس کے نتیجہ میں باوجود اس کے کہ اس نے کسی کے پاس زا نوئے شاگردی طےنہیں کیا تمام دنیا کی استاد بنی۔ وہ عورت کون تھی؟ اُس کا نام عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا تھا۔
(‘‘اوڑھنی والیوں کے لیے پھول ’’مستورات سے خطابات کا مجموعہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ صفحہ226,225)
٭…٭…٭