اطلاعات و اعلانات
اطلاعات و اعلانات
٭…رانا سلطان احمد خاں صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے چچازاد بھائی (کمانڈر۔ر)رانا جاوید اقبال صاحب پاک نیوی کراچی حال لاہور کی گردن کا ایک آپریشن گذشتہ دنوں CMHلاہور میں ہوا تھا جو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیاب رہا ہے۔ اب آپ کا ایک اَور آپریشن گردن کا ہی دوسری سائیڈ سے کیا جانا مقصود ہے ۔ کمزوریٔ صحت کی وجہ سے فی الحال اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
پیارے احباب جماعت احمدیہ عالمگیر سے میرے اس چچازاد بھائی کے لیے دردمندانہ دعاؤں کی درخواست ہے کہ مولا کریم بھائی صاحب کو صحت کاملہ و عاجلہ عطافرمائے اور آپریشن کی پیچیدگی سے بھی محفوظ رکھے۔ ان کو کچھ فالج کی بھی شکایت ہے ہارٹ پرابلم بھی ہے۔ خدا تعالیٰ میرے بھائی کو معجزانہ شفا عطا فرمائے اور فعال زندگی عطا فرمائے۔ آمین
٭…٭…٭