متفرق مضامین
مصائب کی پانچ اقسام
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں:
’’خدا نے اپنے قانون قدرت میں مصائب کو پانچ قسم پر منقسم کیا ہے۔ یعنی آثار مصیبت کے جو خوف دلاتے ہیں۔ اور پھر مصیبت کے اندر قدم رکھنا۔اورپھر ایسی حالت جب نومیدی پیدا ہوتی ہے۔ اور پھر زمانہ تاریک مصیبت کا۔ اور پھر صبح رحمت الٰہی کی یہ پانچ وقت ہیں جن کا نمونہ پانچ نمازیں ہیں۔‘‘
(براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد نمبر21 صفحہ نمبر 422)