اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

تقریبِ رخصتانہ

٭… محمد احمد عدنان ہاشمی، مبلغ سلسلہ، نیروبی ریجن، کینیا تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ 10؍ستمبر 2022ءبعد نماز مغرب و عشاءاحمدیہ مشن ہاؤس نیروبی (کینیا ) کے احمدیہ ہال میں مکرم و محترم محمد افضل ظفر صاحب مشنری انچارج ایلڈوریٹ ریجن، کینیا کی صاحبزادی مکرمہ ڈاکٹر عطیۃ المنعم صاحبہ کی تقریب رخصتانہ منعقد ہوئی ۔آپ کےنکاح کا اعلان مکر م نبیل احمد شادصاحب ابن مکرم داؤد احمد شادصاحب آف میونخ جرمنی سےمورخہ9؍ستمبر2022ءکو مکرم و محترم طارق محمود ظفر صاحب امیر و مشنری انچارج کینیا نے کیا۔

تقریب رخصتانہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جوخاکسار نے کی بعدہ ٗمکرم بشارت احمدطاہر صاحب مربی سلسلہ نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعائیہ منظوم کلام ’’یہ روز کر مبارک سبحان من یرانی‘‘پڑھا ۔جس کے بعدمہمان خصوصی مکرم و محترم طارق محمود ظفر صاحب امیر و مشنری انچارج کینیا نے دعائیہ کلمات کے ساتھ اس رشتہ کے جانبین کے لیے مبارک اور مثمربثمرات حسنہ ہونے کے لیے دعا کروائی جس کے ساتھ یہ مبارک تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

دلہن کے خاندان میں احمدیت ان کے دادا مکرم ملک علی محمد صاحب آف ہجکہ کے ذریعہ آئی جنہوں نے ایک سچے خواب کے ذریعہ احمدیت قبول کرنے کی توفیق پائی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس خاندان میں متعدد واقفینِ نو اور واقفین زندگی موجود ہیں اور دیگر خاندان کے افراد کو مختلف حیثیتوں میں خدمتِ دین کی توفیق مل رہی ہے۔

دلہا کے خاندان میں احمدیت اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کے پڑدادا صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے آئی جو موضع اٹھوال نزد قادیان کے رہنے والے تھے۔ دلہا اور ان کے والد صاحب اور والدہ صاحبہ جرمنی میں جماعتی اور تنظیمی سطح پہ خدمات سلسلہ بجا لا رہے ہیں۔

احباب جماعت سے اس رشتہ کے ہر لحاظ سے مبارک ہونے اور دونوں خاندانوں کے لیے باعث خوشی و مسرت ہونے کے لیے دعا کی درخواست ہے ۔

درخواستِ دعا

٭… ذیشان محمود مربی سلسلہ۔ سیرالیون سے تحریر کرتے ہیں کہ مکرم مبارک احمد طاہر صاحب سیکرٹری مجلس نصرت جہاں، مختلف عوارض کے سبب علیل ہیں۔ طبیعت میں کچھ بہتری ہے۔ وہ احباب جماعت سے دعا کی خاص درخواست کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے شفائے کاملہ عطا فرمائے اور مقبول خدمت کی توفیق دیتا چلا جائے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button