متفرق شعراء
نعتِ رسول مقبول ﷺ
خاک طیب دل پہ دل ملتا رہا
دھڑکنوں کا سلسلہ چلتا رہا
سبز گنبد چار سو روشن ہوا
اور اجالا ذہن میں ڈھلتا رہا
ہو گیا وہ دو جہاں میں سرخرو
آپؐ کے سائے میں جو پلتا رہا
پیکرِ لطف و عنایتؐ السلام
گلشنِ ہر خشک و تر پھلتا رہا
طائرانِ قدس نے نعتیں پڑھیں
مصطفٰےؐ پر کوئی پر جھلتا رہا
جستجو خواہش طلب بڑھتی گئی
حسرتوں کا اِک دیا جلتا رہا