متفرق مضامینمضامین
دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کے بغیر ایمان قائم نہیں رہ سکتا
امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےخطبہ جمعہ 29؍اگست 2003ء میں فرمایا:
ہر اجتماع اور ہر جلسہ وغیرہ میں بھی بینرز لگائے جاتے ہیں اور اکثر ان میں یہ بھی ہوتاہے کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔کیوں اس بات کو اتنی اہمیت دی گئی ہے، اس لیے کہ اس کے بغیرایمان قائم ہی نہیں رہ سکتا۔اس پر عمل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اس لیے اس کے حصول کے لیے ہر وقت، ہر لحظہ اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے رہنا چاہئے۔اس کا فضل ہی ہوتو یہ اعلیٰ معیار قائم ہو سکتاہے۔