ارشادِ نبوی
تین دنوں سے زیادہ کسی سے قطع تعلق نہ کرو
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ تین راتوں سےزیادہ اپنے بھائی سے قطع تعلقی رکھے بایں طور کہ ان کا آمنا سامنا ہو تو وہ ایک دوسرے سے منہ موڑ لیں۔ ان میں سے بہتر وہ ہے جو سلام میں پہل کر لے۔
(صحيح البخاري كِتَاب الْأَدَبِ بَابُ الْهِجْرَةِ)