جامعۃ المبشرین گھانا میں حمدیہ محفل و جلسہ سیرت النبیﷺ
حمدیہ محفل
جامعۃ المبشرین میں طلباء کی تعلیم و تربیت کے لیے مختلف پروگرام تشکیل دیے جاتے ہیں۔ یہ پروگرا م سارے سا ل جاری رہتے ہیں۔ نئے سال کے پروگراموں کا آغاز ’’حمدیہ محفل‘‘ سے کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد خدا تعالیٰ کی حمد و ثناء کے ساتھ اس کے حضور شکر کے جذبات پیش کرنا اور اس سے نصرت اور مدد کا طلب گار ہونا ہے۔ اس محفل میں اللہ کی حمدوثناء پر مشتمل اقتباسات و نظمیں پڑھی جاتی ہیں۔
مجلس ارشاد کے تحت مورخہ 18؍اکتوبر 2022ء بروز منگل جامعۃ المبشرین گھانا میں حمدیہ محفل کا انعقاد ہوا۔ اس محفل کے مہمان خصوصی جامعہ کے استاذ مکرم رانا بلال احمد قمرصاحب مربی سلسلہ تھے۔ تلاوت عزیزم بولاٹیٹو جلیل نے کی۔ حدیث عزیزم نالِیلَین عبد الرحمان نے پیش کی۔ عزیزم ابن عیسیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کا پاکیزہ حمدیہ کلام ’’حمد و ثناء اُسی کوجو ذات جاودانی‘‘ مترنم آواز میں سنایا۔ اس کے بعد بالترتیب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام اور آپ کے خلفائے کرام کے حمدیہ اقتباسات پیش کیے گئے جو مندرجہ ذیل طلباء نے یکے بعد دیگر ے پڑھے:
عزیزم آدم عبد النافع(گھانا)، عزیزم نورالدین عبد الرحمان(گھانا)، عزیزم انگبم لطیف (ٹوگو)، عزیزم ابوبکر جالو(گیمبیا)، عزیزم ابراہیم دانی (میڈاگاسکر) اور عزیزم سُلے شہادو (گھانا)۔
عزیزم ظفر اللہ خان اور ان کے ساتھیوں نےTwi زبان میں حمدیہ نغمات پیش کیے۔ مکرم رانا بلال احمد قمر صاحب، مہمان خصوصی نے اپنے صدارتی ریمارکس میں بتایا کہ جماعت احمدیہ میں زندہ خدا کا تصور موجود ہے جو ہر آن اپنے فضلوں سے نوازتا ہے۔ آپ نے اس ضمن میں نے اللہ تعالیٰ سے تعلق کے متفرق واقعات سنائے اور اس حوالہ سے طلباء کو نصائح کیں۔ آخر پر آپ نے اجتماعی دعا کروائی جس کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ الحمدللہ علی ذلک
جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم
مجلس ارشاد کے تحت مورخہ 8؍اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ جامعۃ المبشرین گھانا میں جلسہ سیرت النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ اس جلسہ کے مہمان خصوصی مکرم آدم محمد صاحب معلمِ سلسلہ ایسارچرتھے۔ جلسہ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا جو عزیزم واتارا امن نے کی۔ ان کا تعلق آئیوری کوسٹ سے ہے۔ گھانا کے عزیزم یوسف اوسَی نورالدین نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کا نعتیہ منظوم کلام ’’وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نور سارا‘‘ پڑھا۔ سینیگال سے تعلق رکھنے والے طالب علم عزیزم عبد العزیز باہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عربی تحریرات کی روشنی میں سیرت النبیﷺ بیان کی۔ ٹوگو کے عزیزم بولاٹیٹو جلیل نے اردو زبان میں تقریر کی جس کا عنوان تھا ’’آنحضرتﷺ کا بچوں سے حسنِ سلو‘‘۔ گھانا سے تعلق رکھنے والے عزیزم سلام الدین اور ان کے ساتھیوں نے Twi زبان میں نعتیہ اشعار کورس میں پڑھے۔
تیسری تقریرجو انگریزی میں تھی عزیزم آدم عبد الرشید نے کی جو گھانا سے ہیں۔ ان کی تقریر کا عنوان تھا ’’آنحضرتﷺ کا عشقِ الٰہی‘‘۔ اس کے بعدسینیگال کے عزیزم علی جالو اور ان کے ساتھیوں فُولا زبان میں نعتیہ اشعار کورس میں پڑھے۔ بعد ازاں مہمان خصوصی مکرم آدم محمد صاحب معلم سلسلہ نے سیرت النبیﷺ کے حوالے سےطلباء کو نصائح کیں۔ مدرسۃ الحفظ کے طلباء کے ایک گروپ نے کورس میں twi زبان میں songs of praise پیش کیے۔ مجلس ارشاد کے سیکرٹری عزیزم ظفر اللہ خان (جو گھانا سے ہیں) نے آخر پر مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ مہمانِ خصوصی نے اجتماعی دعا کروائی۔ جس کے بعد اساتذہ اور طلباء کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔