اطلاعات و اعلانات
تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ بیان فرمودہ مورخہ ۴؍نومبر۲۰۲۲ء میں تحریک جدید کے نو اسی ویں سال کا اعلان فرمادیا ہے۔ سیکر ٹریانِ تحریک جدید سے درخواست ہے کہ احبابِ جماعت کو تحریکِ جدید کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے نئے سال کے وعدہ جات کے حصول کا کام شروع کر دیں۔ سال میں کم از کم دو دفعہ یومِ تحریکِ جدید یا ہفتہ تحریکِ جدید منانے کا انتظام کریں ایک دفعہ وعدہ جات کے حصول کے لیے اور ایک دفعہ وصولیوں کو یقینی بنانے کے لیے۔کوشش کریں کہ ہر فر د جماعت خواہ چھوٹا ہو یا بڑا اس الٰہی تحریک میں ضرور شامل ہو۔ خاص طور پر نومبائعین کو بھی اس میں شامل کریں خواہ رقم معمولی ہی کیوں نہ ہو۔
جزاکم اللہ احسن الجزاء
(ایڈیشنل وکیل المال اسلام آباد، یوکے )