ارشادِ نبوی
قرآن پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کا اجر
حضرت سہل بن معاذ جہنیؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :جس شخص نے قرآن پڑھا اور اس پر عمل کیا تو قیامت کے روز اس کے ماں باپ کو دو تاج پہنائے جائیں گے جن کی روشنی سورج کی چمک سے بھی زیادہ ہو گی جو ان کے دنیا کے گھروں میں ہوتی تھی۔
(سنن ابی داؤد کتاب الصلاۃ ابواب قراء ۃ القرآن باب فی ثواب قراء ۃ القرآن حدیث 1453)