ارشادِ نبوی
نیکی اور بدی کی تعریف
حضرت نواس بن سمعان رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نیکی اور بدی کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیکی اچھے اخلاق کا نام ہے اور گناہ وہ ہے جو تمہارے دل میں کھٹکے اور لوگوں کا اس پرمطلع ہونا تمہیں ناگوار گزرے۔
(صحیح مسلم كتاب الزهد عن رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم باب مَا جَاءَ فِي الْبِرِّ وَالإِثْمِ)