از افاضاتِ خلفائے احمدیت
خلیفۂ وقت کے احکامات اور ہدایات کی پیروی کرنا تمہارا کام ہے
امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےخطبہ جمعہ 19؍ستمبر2003ء میں فرمایا:
’’تم نے اپنا سب کچھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دے دیا اور اب تمہیں صرف ان کے احکامات کی پیروی کرنی ہے، ان کی تعلیم کی پیروی کرنی ہے۔ اور آپ کے بعد چونکہ نظام خلافت قائم ہے اس لئے خلیفۂ وقت کے احکامات کی، ہدایات کی پیروی کرنا تمہا را کام ہے۔‘‘
(مرسلہ: مبشر احمد ظفر۔ لندن)