یورپ (رپورٹس)

جرمنی کی جماعت Wittlich میں ’’مضمون بالا رہا‘‘ کی یاد میں ایک نشست

(جاوید اقبال ناصر۔مربی سلسلہ جرمنی)

اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق و مدد سے جماعت جرمنی اس کوشش میں لگی رہتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح راہ مستقیم لوگوں کو دکھانے کا فریضہ ادا ہوجائے اور اس زمانے کے امام مہدی و مسیح موعود علیہ السلام کا لایا ہوا پیغام دنیا میں رہنے والوں تک پہنچ جائے۔ اس سلسلہ میں مجلس انصاراللہ جرمنی بھی مختلف طریقوں سے سعی اور جدوجہد میں لگی رہتی ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ مجلس انصار اللہ جرمنی کے تحت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ’’اسلامی اصول کی فلاسفی‘‘ میں بیان فرمودہ مضامین اور اس میں بیان فرمودہ اسلام کے احکامات کی حکمت و فلاسفی کے حوالہ سے جرمنی بھر کی مجالس میں بھر پور پروگرام کروائے گئے اور ’’مضمون بالا رہا‘‘ کی بازگشست جرمنی بھر میں سنی گئی۔ اس حوالہ سے جماعت Wittlich (ویٹلش) میں مورخہ23؍نومبر کو نشست منعقد ہوئی۔

چنانچہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں دعائیہ خط لکھے گئے۔ عاملہ کے ممبران کی میٹنگز ہوئیں، دوسرے احباب کے مشورہ جات کو بھی شامل کر کے پروگرام ترتیب دیا گیا۔ مرتب شدہ پروگرام کی تشہیر و منادی کرنے کےتمام ممکنہ اقدام اُٹھائے گئے۔ مقررہ تاریخ اور دن پر مہمانوں کا مسجد حمدWittlich کے دروازےپرخوش دلی سے استقبال کیا جاتا رہا۔ مہمانان کرام کوگرم گرم coffee پیش کی جاتی رہی۔

مکرم طاہراحمد ظفر صاحب کی زیر صدارت پروگرام کا آغاز ہوا۔ مکرم Kasim Dalkilic صاحب نے تلاوت قرآن کریم اور جرمن ترجمہ پیش کیا۔ اس کے بعدجرمن زبان میں تیار کردہ ایک ویڈیو دکھائی گئی،جس میں جماعت جرمنی کی سال 2019ء کی مساعی کی ایک مختصر جھلک پیش کی گئی تھی۔

بعدہٗ مکرم انصر احمد صاحب مربی سلسلہ کوبلنز نے اس کتاب میں موجود فلسفہ اور حکمت کو اُجاگر کیا اور ان کی مدد مکرم فائز احمد صاحب مربی سلسلہ نے video project کے ذریعہ کی۔ جس کے بعد ایک سوال و جواب کی نشست ہوئی۔ جوابات دینے میں معاونت مکرم صدر صاحب جماعت اور خاکسار نے کی۔ نشست کے آخر پر کھانے سے تواضع کی گئی۔ کھانا کھانے کے دوران بھی مہمانوں سے اس کتاب میں موجود حکمت آموز اور حکمت آمیز امور پر گفتگو ہوئی۔ تمام مہمانان کو کتاب’’اسلامی اصول کی فلاسفی‘‘ پیش کی جاتی رہی۔

اس پروگرام کو کامیاب کرنے میں خدام الاحمدیہ کے ممبران نے بھی سعادت پائی۔ جرمن مہمانان کرام کی تعداد 16تھی۔ دعا ہے کہ محض للہ خدمات سرانجام دینے والوں کےکام خیر و برکت کے موجب ہوں اور ہم سب کو اس قابل بنائے کہ ہم سب اس کتاب میں موجود فلسفہ اور حکمت کی باتوں کو خود سمجھتے ہوئے دوسروں کو بھی سمجھانے والے بنیں۔ آمین

(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ مربی سلسلہ جرمنی)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button