ارشادِ نبوی
قبولیت دعا کی تین صورتیں
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے بیان فرمایا : جو بھی مسلمان دعا مانگتا ہے،ایسی دعا کہ اس میں نہ تو گناہ کی کسی چیز کی طلب ہو اور نہ ناطہ تو ڑنے کی تو اللہ تعا لیٰ اسے اس دعا کے نتیجے میں تین چیزوں میں سے ایک چیز ضرور دے دیتا ہے۔ یا تو جلد ہی اس کا مطلوب عطا فرمادیتا ہے یا اس کے لیے اس دعا کو ذخیرہ آخرت بنا دیتا ہے یا اس دعا کے عوض اس جیسی کسی برائی کو اس سے دور کر دیتا ہے۔
( مشکوٰۃ المصابیح، کتاب الدعوات)