حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
پاکستان اور الجزائر میں بسنے والے احمدیوں کے لیے دعاؤں کی تازہ تحریک
(اسلام آباد، ٹلفورڈ، یوکے۔ ۱۶؍ دسمبر ۲۰۲۲ء) امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج خطبۂ جمعہ کے دوران مخالفانہ حالات کے پیشِ نظر پاکستان اور الجزائر میں بسنے والے احمدیوں کے لیے دعا کی تحریک فرمائی۔ حضورِ انور نے فرمایا:
ان دنوں میں خاص طور پر پاکستان کے احمدیوں کے لیے بہت دعا کریں۔ وہاں احمدیوں کے لیے مشکلات زیادہ سے زیادہ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسی طرح الجزائر کے احمدیوں کے لیے بھی دعا کریں۔ وہاں بھی آج کل دوبارہ ان کو ابال آیا ہوا ہے، مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ اسی طرح دوسری جگہوں پر بھی جہاں جہاں احمدیوں کو مشکلات ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر جگہ ہر احمدی کو محفوظ رکھے اور ہر پریشانی سے بچائے اور دشمن کو خائب و خاسر کرے۔ (آمین)
٭…٭…٭