ارشادِ نبوی
اللہ تعالیٰ کا بندے کی طرف دوڑ کر آنا
حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنے ربّ کی طرف سے بطور حدیثِ قدسی بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:جب بندہ ایک بالِشت میرے قریب ہوتا ہے تومَیں ایک ہاتھ اس کے قریب ہو جاتا ہوں۔جب وہ ایک ہاتھ میرے قریب ہوتا ہے تو مَیں دو ہاتھ اس کے قریب ہو جاتا ہوں اور جب وہ میری طرف چل کر آتا ہے تو مَیں اس کی طرف دوڑتے ہوئے جاتا ہوں۔
(مسلم کتاب الذکر و الدعاء باب فضل الذکر)