غضِ بصر سے کام لو
کس قدر تاکید ہے کہ اول تو اگر کام نہیں ہے توکوئی بلاوجہ راستے میں نہ بیٹھے۔ اور اگر مجبوری کی وجہ سے بیٹھنا ہی پڑے تو پھر راستے کا حق ادا کرو۔ بلاوجہ نظریں اٹھا کے نہ بیٹھے رہوبلکہ غض بصر سے کام لو، اپنی نظروں کو نیچا رکھو، کیونکہ یہ نہیں کہ ایک دفعہ نظر پڑ گئی تو پھر ایک سرے سے دیکھنا شروع کیا اور دیکھتے ہی چلے گئے۔
…دیکھیں اسلامی پردہ کی خوبیاں۔ نظر پڑ جاتی ہے ٹھیک ہے، قدرتی بات ہے۔ ایک طرف تو یہ فرما دیا عورت کو کہ تمہیں باہر نکلنے کی اجازت اس صورت میں ہے کہ پردہ کرکے باہر نکلو۔ اور جو ظاہری نظر آنے والی چیزیں ہیں، خود ظاہرہونے والی ہیں ان کے علاوہ زینت ظاہر نہ کرو۔ اوردوسری طرف مردوں کو یہ کہہ دیا کہ اپنی نظریں نیچی رکھو، بازار میں بیٹھو تو نظرنیچی رکھو اور اگر پڑ جائے تو فوراً نظر ہٹا لو تاکہ نیک معاشرے کا قیام عمل میں آتا رہے۔
(خطبہ جمعہ فرمودہ ۳۰؍ جنوری ۲۰۰۴ء مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل۰۹؍اپریل۲۰۰۴ء)