ارشادِ نبوی
تُو میرا ربّ ہے
حضرت شدّاد بن اَوسؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے تھے۔
اے اللہ! تُو میرا ربّ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔ تُونے مجھے پیدا کیا اور مَیں اپنی توفیق کے مطابق اپنے عہد اور وعدہ پر قائم ہوں۔ مَیں اپنے کاموں میں شرّ سے تیری پناہ میں آتاہوں۔
(صحیح بخاری کتاب الدعوات باب افضل الاستغفار)