متفرق شعراء
آسمانِ احمدیت کے ستارے بن گئے
عالمِ صدق و صفا کے وہ منارے بن گئے
جان دے کے جو وفا کے استعارے بن گئے
ان شہیدوں نے بنا ڈالی نئی اک کہکشاں
آسمانِ احمدیت کے ستارے بن گئے
ہو مبارک پاک بستی کے شہیدانِ وفا!
خالقِ ارض و سما کے تم تو پیارے بن گئے
ظلم نکلا پھر سے کچھ ایمان والوں کے خلاف
تختۂ مشقِ ستم ہمدم ہمارے بن گئے
آنکھ بھی روئی قلم بھی درد سے گھائل ہوا
درد میں ڈوبی دعا اشکوں کے دھارے بن گئے
یہ ظفرؔ کی ہی نہیں ہر فرد کی آواز ہے
ہاں ہمیں ڈوری کے اپنے ساتھیوں پر ناز ہے