متفرق شعراء
شہدائے برکینا فاسو کے نام
کیجیے برکینا فاسو کے شہیدوں کو سلام
راہِ حق کے ان سجیلے شہسواروں کو سلام
دیں کی خاطر مسکرا کر شان سے قرباں ہوئے
حوصلے اور استقامت کے مناروں کو سلام
یاد کابل کے شہیدوں کی ہے زندہ ہوگئی
آسمانِ احمدیت کے ستاروں کو سلام
آج سے تم بن گئے تاریخ کے اَنمٹ نشاں
ارضِ افریقہ کے پیاروں ماہ پاروں کو سلام
کلمۂ توحید کی ناموس پر جاں وار دی
صحنِ بیت اللہ میں بہتے خوں کے دھاروں کو سلام