ارشادِ نبوی
اللہ کے ہاں زیادہ پسندیدہ عمل
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ مَیں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا کون سا عمل اللہ کو زیادہ پسند ہے؟ آپؐ نے فرمایا: وقت پر نماز پڑھنا۔ مَیں نے عرض کی اس کے بعد کونسا؟ آپؐ نے فرمایا: ماں باپ سے نیک سلوک کرنا۔ پھر میں نے عرض کی کہ اس کے بعد کونسا؟ آپؐ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے راستہ میں جہاد کرنا۔
(صحیح بخاری کتاب مواقیت الصلوٰۃ باب الصلوٰۃ کفارہ حدیث نمبر 496)