خلافت خامسہ کے مبارک دَورکے ابتدائی پندرہ سال(چندجھلکیاں اعدادوشمار کےآئینہ میں )
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی بابرکت تحریکات(گزشتہ سے پیوستہ)
صفائی اور شجرکاری کے متعلق تحریکات
حضور انور نے مؤرخہ7جون2003ء کو چلڈرن کلاس میں ربوہ کے بچوں کے نام پیغام میں اطفال کوربوہ کے پودے سنبھالنے کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:
’’جو پودے آپ نے لگائے ہیں ان کی حفاظت کریںاور مزید پودے لگائیں۔درخت لگائیں۔پھولوں کی کیاریاں بنائیں اور ربوہ کو اس طرح سر سبز اورLush Green(شاداب)کردیں جس طرح حضرت مصلح موعودؓ کی خواہش تھی۔‘‘
(روزنامہ الفضل10جون2003ء ص8)
٭ حضور انور نے خطبہ جمعہ 23؍اپریل 2004ء کو ربوہ اور قادیان کی صفائی اور وقار عمل کے ذریعہ جماعتی عمارات کی صفائی کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:
’’ربوہ میں، جہاںتقریباً 98 فیصد احمدی آبادی ہے، ایک صاف ستھرا ماحول نظر آنا چاہئے۔ اب ماشاء اللہ تزئین ربوہ کمیٹی کی طرف سے کافی کوشش کی گئی ہے۔ ربوہ کوسرسبز بنایا جائے اور بنا بھی رہے ہیں… لیکن اگر شہر کے لوگوں میں یہ حس پیدا نہ ہوئی کہ ہم نے نہ صرف ان پودوں کی حفاظت کرنی ہے بلکہ ارد گرد کے ماحول کو بھی صاف رکھناہے تو پھر ایک طرف تو سبزہ نظر آ رہا ہو گا اور دوسری طرف کوڑے کے ڈھیروں سے بدبو کے بھبھاکے اٹھ رہے ہوں گے۔ اس لئے اہل ربوہ خاص توجہ دیتے ہوئے اپنے گھروںکے سامنے نالیوںکی صفائی کا بھی اہتمام کریں اور گھروں کے ماحول میں بھی کوڑ اکرکٹ سے جگہ کو صاف کرنے کا بھی انتظام کریں…اسی طرح قادیان میں بھی احمدی گھروں کے اندر اور باہر صفائی کا خاص خیال رکھیں… اور جہاں بھی نئی عمارات بن رہی ہیں اور تنگ محلوں سے نکل کر جہاں بھی احمدی کھلی جگہوں پر اپنے گھر بنا رہے ہیں وہاں صاف ستھرا بھی رکھیں اور سبزے بھی لگائیں، درخت پودے گھاس وغیرہ لگنا چاہئے اور یہ صرف قادیان ہی کے لئے نہیں ہے بلکہ اَور جماعتی عمارات ہیں ان میں خدام الاحمدیہ کو خاص طور پر توجہ دینی چاہئے کہ وہ وقار عمل کرکے ان جماعتی عمارات کے ماحول کو بھی صاف رکھیں اور وہاں پھول پودے لگانے کا بھی انتظام کریں اور صرف قادیان میں نہیں بلکہ دنیا میں ہر جگہ جہاں بھی جماعتی عمارات ہیں ان کے اردگرد خاص طورپر صفائی اور سبزہ اس طرح نظر آئے کہ ان کی اپنی ایک انفرادیت نظر آتی ہو۔‘‘
(الفضل انٹرنیشنل 7مئی2004ء ص5،6)
حضور انور ایدہ اللہ کی اس تحریک کے بعد باقاعدہ پروگرام بنا کر صفائی کا اہتمام کیا جاتا ہے اور شجرکاری کی جاتی ہے ۔آج ہم دیکھتے ہیں کہ انہی پروگراموں کے تحت ربوہ کی شورزدہ زمین کو سر سبز و شاداب کیا گیا ہے۔وہ بنجر زمین جہاں کبھی سبزہ نام کی کوئی چیز نہ ہوتی تھی کیونکہ ربوہ کی زمین کسی درخت کو قبول ہی نہ کرتی تھی اس زمین میں خدا کے فضل سے آج ہر قسم کے سایہ دار اور پھلدار درخت موجود ہیں۔گلشن احمد نرسری کے تحت ربوہ کو سر سبز بنانے کا بھی پروگرام جاری ہے اور خدا کے فضل سے ربوہ جو ’’گلشن احمد‘‘ہے حقیقت میں اس مصرعہ کا مصداق بن رہا ہے
گلشن ِاحمد بنا ہے مسکن باد ِصبا
(روحانی خزائن جلد21،براہین احمدیہ حصہ پنجم ص132)
دنیا بھر میں مساجد کی تعمیر کے سلسلہ میںبھی وقار عمل کئے جاتے ہیں۔ دنیا بھرمیں 2016ء سے 2018ء تک 178,796 وقار عمل کئے گئے اور ان وقار عمل کے ذریعہ 7,567,000 سے اوپر یو ایس ڈالرز کی بچت کی گئی۔الحمد للہ علی ذالک۔
(دوسرے دن کا خطاب جلسہ سالانہ یوکے2016تا2018ء)
وقار عمل کا ذکر کرتے ہوئے حضور انور بیان فرماتے ہیں:
’’مبلغ ڈوڈومہ لکھتے ہیں کہ نیشنل ڈے کے موقع پر تنزانیہ کے صدر کی طرف سے اعلان ہوا کہ سارا ملک نیشنل ڈے کی مناسبت سے ہفتہ صفائی منائے تاکہ قومی دن کے موقع پر ہم اپنی نسل کو یہ پیغام دیں کہ انہوں نے ملک کوتمام تر گندگی سے صاف رکھنا ہے۔ چنانچہ اس اعلان کے بعد ڈوڈومہ شہر کے ریجنل کمشنر سے رابطہ کر کے ایک مارکیٹ کے راستے اور گندے نالے کی صفائی کا پروگرام بنایا گیا۔ یہ پارلیمنٹ ہاؤس کے بہت قریب ہے اور اس جگہ ایسی صفائی کی گئی، وقار عمل کیا گیا کہ شہر کا ہر شخص حیران تھا اور پھر یہ بھی حیران تھے کہ ہم نے کام وقار عمل سے کیا ہے اور بغیر کسی معاوضے کے کیا ہے۔‘‘
( دوسرے دن کا خطاب جلسہ سالانہ یوکے2016ء بحوالہ الفضل انٹرنیشنل13جنوری2017ء ص13)
دعائوں کی تحریکات
انسان اور خدا کے درمیان سب سے بڑا رشتہ دعا کا ہے اور اس رشتہ کو قائم رکھنے والے خدا کے مقرب ٹھہرتے ہیں۔ ہمارے پیارے امام حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے باربار ہمیں دعا ؤںکی طرف توجہ دلائی ہے اور ہماری رہنمائی فرمائی کہ دعا کے بغیرہمارا گزارا ناممکن ہے۔
حضور انور کی تحرکات میں ہمیں نظر آتا ہے کہ آپ نے اپنوں،غیروں،دشمنوں،مظلوموں،ظالموں گویا کہ تمام عالم میں بسنے والے انسانوں کے لئے دعا کی تحریکات فرمائیں اور اس کی مثال آج خاکدان عالم پر ہمیں کہیں بھی نظر نہیں آتی۔
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے22؍ اپریل 2003ء کو مسندِ خلافت پر متمکن ہونے کے بعد بیت الفضل لندن میں اپنے خطاب میں فرمایا:
’’احباب جماعت سے صرف ایک درخواست ہے کہ آج کل دعائوں پہ زور دیں، دعائوں پہ زور دیں، دعائوں پہ زور دیں۔ بہت دعائیں کریں، بہت دعائیں کریں، بہت دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ اپنی تائید و نصرت فرمائے اور احمدیت کا یہ قافلہ اپنی ترقیات کی طرف رواں دواں رہے۔ آمین‘‘
(الفضل انٹر نیشنل 25؍اپریل تا یکم مئی 2003ء ص1)
٭حضور انور نے خطبہ جمعہ فرمودہ 25جولائی 2003ء میں ایک اور دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:
’’ اپریل 1903ء میں پھریہ الہام ہے:’’رَبِّ اِنِّیْ مَظْلُوْمٌ فَانْتَصِرْفَسَحِّقْھُمْ تَسْحِیْقًا‘‘۔اے میرے رب مَیں ستم رسیدہ ہوں ۔ میری مدد فرما اور انہیں اچھی طرح پیس ڈال۔یہ دعا آج کل ہمیں ہر احمدی کو کرنی چاہئے ۔ اس پر توجہ دیں۔‘‘(الفضل انٹرنیشنل 19؍ستمبر2003ء ص7)
٭حضور انور نے خطبہ جمعہ فرمودہ 5دسمبر2003ء میںفرمایا:
’’ یہ دعا خاص طور پر اَور دعائوں کے ساتھ یہ بھی ضرور کیا کریں اور جیسا کہ مَیں نے کہا تھا ہر نئی خلافت کے بعد اس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے اور وہ دعا یہ ہے۔ حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کو خواب کے ذریعہ سے اللہ نے سکھائی، حضرت مسیح موعود علیہ السلام خواب میں آئے تھے اور کہا تھا کہ یہ دعا جماعت پڑھے۔ رَبَّنَا لَاتُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا وَ ھَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّابُ۔ (آل عمران9:) اے ہمارے ربّ! ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے بعد اس کے کہ تو ہمیں ہدایت دے چکا ہو۔ اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر۔ یقیناً تو ہی ہے جو بہت عطا کرنے والا ہے۔ یہ دعا بہت کیا کریں اللہ تعالیٰ ہمیں ہر شر سے محفوظ رکھے۔ آمین ‘‘
(الفضل انٹرنیشنل 30جنوری2004ء ص9)
٭ صدسالہ خلافت جوبلی کا روحانی پروگرام
2008ء کا سال جماعت احمدیہ میں خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی کے طور پر منایا گیا۔2005ء میں شکرانہ کے طورپر حضور انور نے جماعت کو دعاؤں کے روحانی پروگرام کی طرف توجہ دلائی۔
چنانچہ آپ نے خطبہ جمعہ27؍مئی2005ء میں فرمایا:
’’تین سال کے بعد خلافت کو 100سال بھی پورے ہو رہے ہیں۔ جماعت احمدیہ کی صدسالہ جوبلی سے پہلے حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ نے جماعت کو بعض دعائوں کی طرف توجہ دلائی تھی، تحریک کی تھی۔ میں بھی اب ان دعائوں کی طرف دوبارہ توجہ دلاتا ہوں ایک تو آپ نے اس وقت کہا تھا کہ سورۃ فاتحہ روزانہ سات بار پڑھیں تو سورۃ فاتحہ کو غور سے پڑھیں تاکہ ہر قسم کے فتنہ و فساد سے اور دجل سے بچتے رہیں۔
پھررَبَّنَا اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِیْن کی دعا بھی بہت دفعہ پڑھیں۔ اور اس کے ساتھ ہی ایک اور دعا کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو پہلوں میں شامل نہیں تھی کہ رَبَّنَا لَاتُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا وَ ھَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّاب۔ یہ بھی دلوں کو سیدھا رکھنے کے لئے بہت ضروری اور بڑی دعا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی وفات کے بعد حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے خواب میں یہ دیکھا تھا کہ حضرت مسیح موعود ؑ آئے ہیں اور فرمایا ہے کہ یہ دعا بہت پڑھا کرو۔
پھر اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ و نَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ پڑھیں۔
پھر استغفار بہت کیا کریں۔ اَسْتَغفِرُاللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّ اَتُوْبُ اِلَیْہِ۔
پھر درود شریف کافی پڑھیں، ورد کریں۔ آئندہ تین سالوں میں ہر احمدی کو اس طرف بہت توجہ دینی چاہئے۔
پھر جماعت کی ترقی اور خلافت کے قیام اور استحکام کے لئے ضرور روزانہ دو نفل ادا کرنے چاہئیں۔
ایک نفلی روزہ ہر مہینے رکھیں اور خاص طور پر اس نیت سے کہ اللہ تعالیٰ خلافت کو جماعت احمدیہ میں ہمیشہ قائم رکھے۔ ‘‘
(الفضل انٹرنیشنل 10جون 2005ء ص8)
٭پاکستان کیلئے دعا کی تحریک
پاکستان کے بگڑتے ہوئے حالات اور جماعت احمدیہ کی مخالفت پر حضور انور نے متعدد بار دعا کی تحریک فرمائی ہے۔چنانچہ ایک موقع پر فرمایا:
’’ ایک دعا کی تحریک میں کرنا چاہتا ہوں کہ آجکل ہر ایک کو پتہ ہے کہ پاکستان کے حالات دن بدن بگڑتے چلے جا رہے ہیں اور اب سینکڑوں قتل ہو چکے ہیں ۔ مسلمان، مسلمان کو قتل کر رہا ہے حالانکہ حدیث میں ہے کہ جو مسلمان مسلمان کو قتل کرے وہ مسلمان ہی نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قتل کرنے والوں کیلئے قرآن کریم میں بھی لعنت اور عذاب جہنم کا سخت انذار فرمایا ہے تو اللہ تعالیٰ رحم فرمائے ان لوگوں کو عقل دے اور ملک کو بھی بچائے ،کیونکہ جب اس طرح اندر سے دشمنیاں اٹھتی ہیں، اندر سے کمزوری پیدا ہوتی ہے پھر باہر کے دشمن بھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے ملک کو محفوظ رکھے، اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر رحم کرے جو حقیقت کو سمجھتے نہیں اور اپنی تباہی کا خود سامان پیدا کر رہے ہیں ‘‘۔
( خطبہ جمعہ20جولائی 2007ء بحوالہ الفضل انٹرنیشنل 10 تا16اگست 2007ء ص8)
٭حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 8 مارچ 2013ء میں احباب جماعت کو درج ذیل دعائیں پڑھنے کی تحریک فرمائی :
٭ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّار۔(البقرہ202:)
ترجمہ:اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی حسنہ عطا کر اور آخرت میں بھی حسنہ عطا کر اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔
٭ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَآ اِنْ نَّسِیْنَا اَوْ اَخْطَاْنَا رَبَّنَا وَلَاتَحْمِلْ عَلَیْنَآ اِصْرًا کَمَا حَمَلْتَہٗ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَامَالَاطَاقَۃَ لَنَابِہٖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَااَنْتَ مَوْلٰنَافَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِیْن۔ (البقرہ287:)
ترجمہ:اے ہمارے رب! ہمارا مواخذہ نہ کر اگر ہم بھول جائیں یا ہم سے کوئی خطا ہو جائے اور اے ہمارے رب! ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈال جیسا ہم سے پہلے لوگوں پر (ان کے گناہوں کے نتیجہ میں) تو نے ڈالا اور اے ہمارے رب! ہم پر کوئی ایسا بوجھ نہ ڈال جو ہماری طاقت سے بڑھ کر ہو اور ہم سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر۔ تو ہی ہمارا والی ہے۔ پس ہمیں کافر قوم کے مقابل پر نصرت عطا کر۔
٭ رَبِّ کُلُّ شَیْئٍ خَادِمُکَ رَبِّ فَاحْفَظْنِیْ وَانْصُرْنِیْ وَارْحَمْنِیْ ۔
(تذکرہ صفحہ 363ایڈیشن چہارم شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ)
ترجمہ: اے میرے خدا! ہر ایک چیز تیری خادم ہے۔ اے میرے خدا! شریر کی شرارت سے مجھے نگہ رکھ اور میری مدد کر اور مجھ پر رحم کر۔
(الفضل انٹرنیشنل 29مارچ2013ء ص5تا8)
30 مئی 2014ء کے خطبہ جمعہ میں حضور پُر نور نے خلافت جوبلی کی دعاؤں کو مستقل طور پر جاری رکھنے کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا۔
’’اس وقت میں بعض دعاؤں کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں جو جماعت احمدیہ کی جوبلی کے لئے پہلے بھی حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ نے بتائی تھیں پھر بعد میں خلافت جوبلی کے لئے میں نے بتائی تھیں۔ان کو بھولنا نہیں ،نہ کم کرنا ہے۔ان کو ہمیشہ کرتے رہنا چاہئے۔مستقل اپنی زندگیوں کا حصہ بنانا چاہئے ‘‘
اسی خطبہ میں حضور انور نے ایک اور دعا کا اضافہ فرمایا:
یا رَبِّ فَاسْمَعْ دُعَائِی وَ مَزِّقْ اَعْدَائَکَ وَ اَعْدَائِیْ وَ اَنْجِزْ وَعْدَکَ وَانْصُرْ عَبْدَکَ وَاَرِنَا اَیَّامَکَ وَ شَھِّرْ لَنَا حُسَامَکَ وَ لَا تَذَرْ مِنَ الْکَافِرِیْنَ شَرِیرْاً۔
ترجمہ۔’’اے میرے رب میری دعا کو سن اور اپنے اور میرے دشمنوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے اور اپنا وعدہ پورا فرما اور اپنے بندے کی مدد فرما اور ہمیںاپنے وعدوں کے دن دکھا اور اپنی تلوار ہمارے لئے سونت لے اور شریر کافروں میںکسی کو باقی نہ چھوڑ‘‘۔
(الفضل انٹرنیشنل 20جون2014ء صفحہ6،7)
٭جلسہ سالانہ یوکے 2018ء کے موقع پر سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے جماعت کو درج ذیل دعائیں پڑھنے کی تحریک فرمائی۔
٭ درودشریف
٭رَبَّنَا لَاتُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا وَ ھَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّابُ۔(آل عمران9:)
ترجمہ۔اے ہمارے رب !ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے بعد اس کے کہ تو ہمیں ہدایت دے چکا ہو۔اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطاکر۔یقینا تو ہی ہے جو بہت عطا کرنے والا ہے۔
٭ رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَافی اَمْرِنَا وَثَبّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ۔(آل عمران148:)
ترجمہ۔اے ہمارے ربـ!ہمارے گناہ بخش دے اور اپنے معاملہ میں ہماری زیادتی بھی۔اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور ہمیں کافر قوم کے خلاف نصرت عطا فرما۔
٭رَبَّنَا ظَلَمْنَآ اَنْفُسَنَا وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْلَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ۔
(الاعراف24:)
ترجمہ۔اے ہمارے رب!ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو نے ہمیں معاف نہ کیا اور ہم پر رحم نہ کیا تو یقینا ہم گھاٹا کھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔
٭ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّار۔(البقرہ202:)
ترجمہ۔اے ہمارے رب!ہمیں دنیا میں بھی حسنہ عطا کر اور آخرت میں بھی حسنہ عطا کر اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔
٭ اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ و نَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ ۔
ترجمہ۔اے اللہ!جو کچھ ان(دشمنوں)کے سینوں میں ہے اُس کے مقابل پر ہم تجھے ہی ڈھال بناتے ہیں۔اور ہم اُن کے تمام شر اور مضر اثرات سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔
٭ رَبِّ کُلُّ شَیْئٍ خَادِمُکَ رَبِّ فَاحْفَظْنِیْ وَانْصُرْنِیْ وَارْحَمْنِیْ ۔
ترجمہ۔اے میرے رب!ہر چیز تیری خادم ہے۔اے میرے رب!پس میری حفاظت فرما اور میری مدد فرما اور مجھ پر رحم فرما۔
(افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ یوکے3اگست2018ء)
٭حضور انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ان دعاؤں کے علاوہ مختلف دعاؤں کی تحریک فرمائی ہے جو درج ذیل ہیں۔
گوشوارہ متفرق تحریکات دعا
شمار
دعا کی تحریک
خطبہ جمعہ
حوالہ الفضل انٹرنیشنل
1
تمام انسانیت کو تباہی سے بچانے کے لئے دعا کی تحریک
9مئی2003ء
27جون2003ء ص6
2
امت محمدیہ اور عالم اسلام کے لئے دعا کی تحریک
24فروری2006ء
17مارچ2006ء ص8
3
رؤئے زمین پر پھیلے ہوئے تمام احمدیوں کو دعاؤں اور عبادتوں کے ذریعہ خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنے کی تلقین
8ستمبر 2006ء
29ستمبر2006ء ص9
4
جلسہ سالانہ امریکہ کے موقع پر دعائیں کرنے کی تحریک
1ستمبر2006ء
22ستمبر2006 ء ص8
5
رَبَّنَا ظَلَمْنَآ اَنْفُسَنَا وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْلَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ۔ (الاعراف24:)اے ہمارے رب!ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو نے ہمیں معاف نہ کیا اور ہم پر رحم نہ کیا تو یقینا ہم گھاٹا کھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔ پڑھنے کی تحریک
26جنوری 2007ء
16فروری2007ء ص6
6
واقفین زندگی، مالی قربانی کرنے والے اور تمام انسانیت کے لئے دعا کی تحریک
12اکتوبر2007ء
2نومبر2007ء ص8
7
پاکستان کے سیاسی حالات اور دعا کی تحریک
16نومبر2007ء
7دسمبر2007ء ص8
8
پاکستان میں جلسے کے انعقاد کے لیے دعا کی تحریک
20جولائی2007ء
10اگست2007ء ص5
9
احمدیوں کو دعا کی تحریک کہ خانہ کعبہ میں داخلہ کے سامان ہوں
6جولائی2007ء
27جولائی2007ء ص6
10
پاکستان کے لئے دعا کی تحریک
28دسمبر2007ء
18جنوری2008ء ص7
11
حضور انور کے سفر افریقہ کے حوالہ سے دعا کی تحریک
11اپریل2008ء
2مئی2008ء ص6
12
رَبَّنَا لَاتُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا وَ ھَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّابُ۔ (آل عمران9:) اے ہمارے ربّ !ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے بعد اس کے کہ تو ہمیں ہدایت دے چکا ہو۔اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطاکر۔ یقیناً تو ہی ہے جو بہت عطا کرنے والا ہے۔ ( دعا پڑھنےکی تحریک)
21نومبر2008ء
12دسمبر2008ء ص1
13
پاکستان کے لئے دعا کی تحریک
27فروری2009ء
20مارچ2009ء ص9
14
ااَللھُمَّ اھْدِ قَوْمی فَاِنھُم لا یَعْلَمُوْنَ ۔ اے میرے اللہ میری قوم کو ہدایت دے کیونکہ وہ مجھے نہیں جانتے۔دعا پڑھنے کی تحریک
27فروری2009ء
20مارچ2009ء ص9
15
احمدیوںپر ہونے والے بے انتہا ظلم سے نجات کے لئے دعا کی تحریک
7 اکتوبر2011ء
28اکتوبر2011ء ص7
16
دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے دعا کی تحریک
25فروری 2011ء
18مارچ2011ء ص5
17
پاکستان میں احمدیوں کی مظلومانہ حالت اور دعا کی تحریک
27جنوری2012ء
17فروری2012ء ص9
18
پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی تحریک
23مارچ 2012ء
13اپریل2012ء ص9
19
پاکستان میں احمدیوں کی حالت تنگ ہونے پر دعا کی تحریک
7دسمبر2012ء
28دسمبر2012ء ص9
20
پاکستان میں احمدیوں پر ہونے والے مظالم پر دعا کی تحریک
7 ستمبر2012ء
28ستمبر2012ء ص7
21
عالم اسلام کے لئے دعا کی تحریک
17فروری2012ء
9مارچ2012ء ص8
22
جنگ عظیم کے خطرات سے محفوظ رہنے کے لئے دعا کی تحریک
1 5جون2012ء
6جولائی2012ء ص8
23
حضور انور کے سفر کینیڈا اور امریکا کے لئے دعا کی تحریک
15 جون 2012ء
6جولائی2012ء ص8
24
٭ رَبِّ کُلُّ شَیْئٍ خَادِمُکَ رَبِّ فَاحْفَظْنِیْ وَانْصُرْنِیْ وَارْحَمْنِی ۔اے میرے رب!ہر چیز تیری خادم ہے۔اے میرے رب!پس میری حفاظت فرما اور میری مدد فرما اور مجھ پر رحم فرما۔
٭ااَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِم۔ اے اللہ!جو کچھ ان(دشمنوں)کے سینوں میں ہے اُس کے مقابل پر ہم تجھے ہی ڈھال بناتے ہیں۔اور ہم اُن کے تمام شر اور مضر اثرات سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔ دعائیں پڑھنے کی تحریک
23نومبر2012ء
14دسمبر2012ء ص8
25
فلسطین کے لئے دعا کی تحریک
23نومبر2012ء
14دسمبر2012ء ص8
26
لیبیا میں بگڑتے ہوئے حالات کے لئے دعا کی تحریک
4جنوری 2013ء
25جنوری2013 ء ص8
27
کراچی کے حالات کے لئے دعا کی تحریک
20ستمبر2013ء
11اکتوبر2013ء ص7
28
دنیا کو تباہی سے بچانے کے لئے تحریک دعا
13ستمبر2013ء
4اکتوبر2013ء ص 5
29
2014ء میں خاص طور پر دعاؤں،درود اور استغفار کرنے کی تحریک
3جنوری2014ء
24جنوری2014ء ص8
30
امت مسلمہ کے لئے دعا کی تحریک
31جنوری2014ء
21فروری2014ء ص8
31
اسلام کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کے خلاف دعا کی تحریک
31جنوری2014ء
21فروری2014ء ص8
32
سیریا،لیبیا،مصر اور پاکستان کے لئے دعا کی تحریک
31جنوری2014ء
21فروری2014ء ص8
33
دنیا کا تیزی سے جنگ کی طرف بڑھنا اور دعا کی تحریک
7مارچ2014ء
28مارچ2014ء ص9
34
جہاں جہاں احمدیوں پر مظالم ہو رہے ہیں ان کے لئے دعا کی تحریک
4جولائی2014ء
25جولائی2014ء ص 8
35
پاکستان کے احمدیوں،یورپ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے تحریک دعا
9جنوری2015ء
30جنوری2015ء ص 9
36
امت مسلمہ اور دنیا کی بد تر حالت اور دعا کی تحریک
3اپریل2015ء
24اپریل2015ء ص8
37
جماعت کی ترقی اور مظالم سے بچنے کے لئے تحریک دعا
12فروری2016ء
4مارچ2016ء ص 9
38
جلسہ سالانہ برطانیہ کے دنوں میں خاص طور پر دعا کی تحریک
12اگست2016ء
2ستمبر2016ء ص 8
39
جماعت کی مخالفت پر دعا کی تحریک
9 دسمبر2016ء
30دسمبر2016ء ص8
40
الجزائر کے احمدیوں کے لئے دعا کی تحریک
27جنوری2017ء
17فروری2017ء ص9
41
الجزائر اور دنیا کے وہ ممالک جہاں مخالفت ہے ان کے لئے دعا کی تحریک
28اپریل2017ء
19مئی2017ء ص9
42
پاکستان اور الجزائر میں مخالفت اور تحریک دعا
30جون2017ء
21جولائی2017ء ص7
43
حضور انورنے سورۃ المومن کی ابتدائی چار آیات اور آیۃ الکرسی کی تلاوت کی تحریک فرمائی۔
2 فروری 2018
23فروری2018ء ص5،8
44
حضور انورنے اسوہ رسول ؐ کے مطابق رات کو سوتے وقت آیۃ الکرسی اور آخری تین سورتیں پڑھنے کی تحریک فرمائی۔
16فروری 2018ء
9مارچ2018ء ص6،8
(جاری ہے)
٭…٭…٭