متفرق
لِبَاسُ التَّقْویٰ
وَ لِبَاسُ التَّقۡوٰی ۙ ذٰلِکَ خَیۡرٌ ؕ(الاعراف:27)ترجمہ:اور رہا تقویٰ کا لباس! تو وہ سب سے بہتر ہے۔
سید و مولیٰ،خیرالوریٰ، مقدس الانبیاء، پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی زندگی کا ایک ایک لمحہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ آپﷺ تقویٰ کی باریک راہوں پر چلتے تھے۔آپﷺ فرماتے ہیں:اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدىٰ وَالتُّقىٰ وَالْعَفَافَ وَالْغِنىٰ (صحیح مسلم ،کتاب الذکرحدیث نمبر: 6904)ترجمہ:اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت اور تقویٰ کا طلب گار ہوں۔نیز پاکیزگی وپارسائی اور آسودگی چاہتا ہوں۔
(مرسلہ:مریم رحمٰن)