حضرت مصلح موعود ؓ
خدا کے بھیجے ہوئے مامور کی راہنمائی کوقبول کیے بغیر امن حاصل نہیں ہو سکتا
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
’’یاد رکھو! جب تک خدا کے بھیجے ہوئے مامورکی راہنمائی کو دنیا قبول نہیں کرتی اُس وقت تک اسے کبھی امن حاصل نہیں ہو سکتا چاہے وہ کتنا زور لگا لے اور چاہے کتنا ہی امن کے حصول کے لئے جد و جہد کر لے۔دنیا کے لئے ایک ہی ذریعہ امن حاصل کرنے کا ہےکہ وہ اس درخت کے سایہ کے نیچے آجائے جو خدا نے لگایا ہے۔جب تک وہ اِس درخت کے سایہ کے نیچے نہیں آتی اُس وقت تک اُسے کبھی حقیقی امن اور اطمینان حاصل نہیں ہو سکتا۔‘‘
(دعویٰ مصلح موعود کے متعلق پُر شوکت اعلان،انوار العلوم جلد۱۷صفحہ۱۵۸)