از مرکز

مسجد مبارک (ٹلفورڈ اسلام آباد) میں تقاریبِ آمین

(عطاء المجیب راشد۔ امام مسجد فضل لندن)

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی بابرکت موجودگی میں 57؍ خوش نصیب بچوں، بچیوں کی قرآنِ مجید ناظرہ کا پہلا دَور مکمل کرنے پر تقریبِ آمین

کتنے خوش قسمت ہیں وہ احمدی بچے اور بچیاں جنہوں نے 31؍اگست اور یکم ستمبر 2019ء کو اسلام آباد (برطانیہ) کی بابرکت مسجد مبارک میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے قرب میں بیٹھ کر باری باری قرآن مجید کی ایک یا دو آیات یا آیت کا ایک حصہ پڑھ کر قرآن مجید کی قراءت کا پہلا دور مکمل کیا اور اس طرح اسلام آباد کی مسجد مبارک میں منعقد ہونے والی آمین کی پہلی اجتماعی تقریبات میں شرکت کی سعادت پائی۔ دونوں روز یہ تقاریب بعد نماز عصر منعقد ہوئیں۔ تقاریب کے آخر پر جملہ بچوں اور بچیوں اور ان کے والدین اور عزیز و اقارب نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اجتماعی دعا میں شرکت کی سعادت پائی۔ پہلے روز مختلف مقامات سے آئے ہوئے15 بچوں اور 15 بچیوں نے اور دوسرے روز 12 بچوں اور15 بچیوں نے ان تقاریب میں شمولیت کا غیر معمولی اعزاز پایا۔ ایسے بچوں اور بچیوں کی کل تعداد 57 تھی۔الحمد للہ کہ دونوں روز تقریباتِ آمین بطریق احسن منعقد ہوئیں۔

ان تقاریب میں شامل ہونے والے خوش قسمت بچوں اور بچیوں کے اسماء (ان کی جماعتوں کے اسماء کے ساتھ) حسب ذیل ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب بچوں اور بچیوں کو اور ان کے والدین کو یہ اعزاز مبارک فرمائے اور قرآن مجید کے نور سے ان کے ذہنوں کو منور فرمائے۔آمین

فہرست آمین۔ 31؍ اگست 2019ء (لڑکیاں)

فہرست آمین۔ 31؍ اگست 2019ء (لڑکے)

فہرست آمین۔ یکم ستمبر 2019ء (لڑکیاں)


فہرست آمین۔ یکم ستمبر 2019ء (لڑکے)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button